چینی نوجوان دانتوں پر ٹیٹو کیوں بنوا رہے ہیں؟

جمعرات 2 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین میں نوجوان نسل کے درمیان دانتوں پر ٹیٹو بنوانے کا نیا اور انوکھا رجحان تیزی سے مقبول ہورہا ہے جس نے ماہرین صحت کو تشویش میں ڈال دیا ہے۔

ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق چینی نوجوان اپنے ڈینٹل کیپس پر کامیابی یقینی بناؤ یا امیر بنو جیسے الفاظ کندہ کروا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھائی ہزار سال پرانی ’آئس ممی‘ کا ٹیٹو سنگھار، ماہر آرٹسٹ بھی ایسی تخلیق سے قاصر

یہ رجحان مختلف ڈینٹل اداروں اور اسپتالوں کی جانب سے فروغ دیا جا رہا ہے جہاں ان کسٹمائزڈ ڈینٹل کیپس کو اکثر مفت پیش کر کے صارفین کو متوجہ کیا جاتا ہے۔

گوانگ ڈونگ صوبے کے ایک نجی اسپتال کے اشتہار میں دعویٰ کیا گیا کہ ہمارے تھری ڈی پرنٹڈ ڈینٹل کراؤن ایروسپیس میٹریل سے تیار کیے گئے ہیں جو نہ صرف دانتوں کو درست کرتے ہیں بلکہ ان پر کندہ کیے گئے الفاظ اور ڈیزائن بھی نمایاں کرتے ہیں۔

اسپتال کے عملے کے مطابق یہ ٹیکنالوجی اس سال کے آغاز میں متعارف کرائی گئی اور اب تک بہت سے نوجوان اسے اپنا رہے ہیں۔ ایک ڈینٹل کراؤن کی لاگت تقریباً 2000 یوآن (280 امریکی ڈالر) ہے اور عملے کے بقول یہ منہ کی آرام دہ حالت پر کوئی اثر نہیں ڈالتی۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگری میں قبریں کھودنے کا عالمی مقابلہ، کونسا ملک جیتا کون لاسٹ آیا؟

شین ڈونگ صوبے کی ایک خاتون نے بتایا کہ اگر میرے دانت پر ایک چینی حرف کندہ ہو تو یہ بہت جاذب نظر لگے گا اس لیے میں نے یہ سروس لینے کا فیصلہ کیا۔

تاہم ماہرین دانتوں نے اس رجحان کے ممکنہ نقصانات پر سخت خبردار کیا ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک ڈینٹسٹ نے کہا کہ ڈینٹل کراؤن پر نقش و نگار سے اس کی مضبوطی کم ہوگی اور نقصان کا خدشہ بڑھ جائے گا۔ میں اس طریقے کی بالکل سفارش نہیں کرتا۔

چینی سوشل میڈیا پر صارفین کی رائے منقسم ہے۔ کچھ اسے دلکش اور خوبصورت قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر نے اسے غیر فطری اور ناگوار کہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت