ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست

جمعرات 2 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 38.3 اوورز میں صرف 129 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مونیبہ علی نے 17، رامین شمیم نے 23 اور کپتان فاطمہ ثنا نے 22 رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکیں۔

بنگلادیش کی جانب سے شورنا اختر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ معروفا اختر اور ناہیدہ اختر نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مزید پڑھیں: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستان سے مصافحے سے گریز کا امکان برقرار

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش نے 131 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر 31.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔ روبیا حیدر نے شاندار ناقابل شکست نصف سنچری (54 رنز) اسکور کی جبکہ کپتان نگر سلطانہ نے 23 اور سوبھانا مستری نے 24 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

پاکستان کی طرف سے فاطمہ ثنا، ڈیانا بیگ اور رامین شمیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کی بہترین کھلاڑی (پلیئر آف دی میچ) بنگلادیش کی معروفا اختر قرار پائیں جنہوں نے 2 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت

ماہرنگ بلوچ کے والد حکومت کے خلاف مسلح جہدوجہد میں شامل رہے، گلزار امام شمبے کا انکشاف

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی چیف جسٹس سے ملاقات کی خواہش، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

روس نے ایران پر پابندیاں مسترد کردیں

زیادہ استعمال پر زیادہ فیس، اسنیپ چیٹ کی صارفین کے لیے نئی پالیسی

ویڈیو

میں خان صاحب کو پرانے زمانے سے جانتا ہوں،آپ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے! ڈمی مبشر لقمان

مونال کی جگہ اسلام آباد ویو پوائنٹ اب تک کیوں نہیں بنایا گیا؟

مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر

کالم / تجزیہ

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی

لالو کھیت کا لعل۔۔ عمر شریف

نیتن یاہو کی معافیاں: اخلاقی اعتراف یا سیاسی مجبوری؟