سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے حج 2026 کے موقع پر مکہ اور مدینہ میں عازمین کی رہائش کے لیے ایک نیا لائسنسنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ اس نظام کے تحت عارضی ہوسٹل لائسنس اب وزارتِ سیاحت اور وزارتِ بلدیات و ہاؤسنگ کے تعاون سے جاری کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں آئی ٹی اور سائبر سیکیورٹی پر پاک سعودی تعاون پر اتفاق
وزارت کے مطابق عازمین کی رہائش کے لیے جگہ فراہم کرنے کے خواہشمند افراد کو نسک مسار پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔ لائسنس وزارتِ سیاحت کے الیکٹرانک پورٹل کے ذریعے حاصل کیے جائیں گے اور یہ عمل یکم فروری 2026 تک مکمل کرنا ہوگا۔
یہ نظام صرف عارضی رہائش گاہوں کے لیے ہے، جبکہ وہ ہوٹلز جو پہلے سے سال بھر کا لائسنس رکھتے ہیں، اس میں شامل نہیں۔
نئے سسٹم کا مقصد حج کے دوران سہولیات کے معیار کو بہتر بنانا، بکنگ کے عمل کو مربوط اور آسان بنانا، مہمان نوازی کی گنجائش میں اضافہ کرنا اور عازمین کے لیے ایک منظم، محفوظ اور آرام دہ تجربہ فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ فوج کے بغیر ناممکن تھا، طلال چوہدری
وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق یہ موسمی لائسنسنگ سسٹم رہائش کی سہولیات کو نسک پلیٹ فارم کے ساتھ جوڑتا ہے تاکہ بکنگ اور نگرانی زیادہ شفاف اور منظم طریقے سے ہو سکے۔