کراچی میں پر اسرار ہلاکتیں: محکمہ صحت نے ابتدائی رپورٹ جاری کر دی

ہفتہ 28 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پر اسرار طور پر ہلاکتوں کے معاملے پر محکمہ صحت نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق علی محمد گوٹھ میں 16 دنوں میں 18 ہلاکتیں ہوئیں، مرنے والوں میں بچے اور بڑے بھی شامل ہیں، مرنے والوں کو بخار،گلے میں خراش، سانس میں دشواری سمیت دیگر علامات ظاہر ہوئیں۔

محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاکتوں کی حتمی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی ہے، شبہ ہے یہ سانحہ قریبی پلاسٹک، لوہے اور دیگر کمپنیوں سے اٹھنے والی مہلک گیس کی وجہ سے ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ او، ڈی سی، ڈی ایس ایس کے اور ماحولیاتی اداروں پر مشتمل ایک مشترکہ ٹیم نے علاقہ کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ نے علی محمد گوٹھ میں کئی فیکڑیوں کو سیل کر دیا ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مواچھ گوٹھ کے قریبی اسپتال میں الرٹ جاری کرتے ہوئے ایک میڈیکل کیمپ بھی متاثرین کے لیے قائم کر دیا جبکہ ایک ایمبولینس بھی رہائشیوں کے لیے موجود رہے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ محکمہ صحت نے متاثرہ لوگوں کے کووڈ ٹیسٹ کیے جس میں تمام منفی آئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp