چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ وزیراعظم کی تنخواہ سے 750 فیصد زائد ہے

منگل 16 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں صدر، وزیراعظم ، وفاقی وزراء، چیف جسٹس، وفاقی سیکریٹری سمیت ارکان اسمبلی کو ادا کی جانے والی ماہانہ تنخواہوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔

دستاویز میں انکشاف ہوا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ 27 ہزار 399 روپے ہے جبکہ وزیراعظم کی تنخواہ 2 لاکھ ایک ہزار 574 روپے ہے۔ اس طرح چیف جسٹس کی ماہانہ تنخواہ وزیراعظم کی تنخواہ سے 750 فیصد زائد ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ وفاقی وزراء کی تنخواہ بھی وزیراعظم کو ملنے والی تنخواہ سے زائد یعنی 3 لاکھ 38 ہزار روپے ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو فراہم کردہ دستاویز کے مطابق صدر پاکستان کی ماہانہ تنخواہ 8 لاکھ 96 ہزار 550 روپے جب کہ رکن اسمبلی کی تنخواہ 1 لاکھ 88 ہزار روپے ہے۔

سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی تنخواہ 14 لاکھ 70 ہزار 711 روپے جب کہ 22 گریڈ کے وفاقی سیکرٹری کی ماہانہ تنخواہ 5 لاکھ 91 ہزار 475 روپے ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ارکان نے مطالبہ کیا کہ تنخواہوں کے ساتھ مراعات کا بھی ریکارڈ پیش کیا جائے تا کہ معلوم ہو سکے کہ قانون سازوں کی کتنی تنخواہیں اور مراعات ہیں اور قانون کے اوپر بیٹھنے والوں کی کیا تنخواہیں اور مراعات ہیں۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیف جسٹس، وزیراعظم، وزراء اور دیگر تمام اعلی اداروں کے افسران کو ملنے والی مراعات کا بھی ریکارڈ طلب کیا ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے رکن شیخ روحیل اصغر کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی اپنی تنخواہ سے ٹیکس دیتے ہیں، اپنی سرکاری رہائش گاہ کا کرایہ، بجلی اور اور گیس کا بل ادا کرتے ہیں۔ ’کیا بھاری تنخواہیں لینے والے بھی یہ سب کچھ اپنی تنخواہ سے ادا کرتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟