’حماس امت کے ماتھے کا جھومر ہے‘، جماعت اسلامی نے فلسطین کا دو ریاستی حل مسترد کردیا

اتوار 5 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حماس امت مسلمہ کے ماتھے کا جھومر ہے، فلسطین کا دو ریاستی حل مسترد کرتے ہیں۔

کراچی میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ غزہ کے لوگ قربانیاں دے رہے ہیں، اسرائیلی جارحیت سے غزہ میں 68 ہزار کے قریب لوگ شہید ہوچکے ہیں، جن میں 70 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں، یہ سب لوگ ظالموں کے ظلم کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم غزہ کی صورتحال پر اسلامی ممالک کے سربراہان کا اجلاس بلائیں، حافظ نعیم الرحمان

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر مسلسل بمباری ہورہی ہے، فلسطینیوں کو قحط میں مبتلا کیا ہوا ہے لیکن وہ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور استقامت کا پہاڑ بنے ہوئے ہیں، وہ ظالموں کا مقابلہ کررہے ہیں اور پوری امت کی جانب سے فرض کفایہ ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حماس ایک اسلامی تحریک ہے، ہمارا حکمران طبقہ حماس کا نام لیتے ہوئے پریشان ہونے لگتا ہے، لیکن تحریک وہی کامیاب ہوتی ہے جو عوام کی نمائندہ تحریک ہو اور عوام کی تائید سے آگے بڑھتی ہو، ایسی تحریکیں جو امریکا اور فلسطین کو بے نقاب کرتی ہیں ان کا نام لیتے ہوئے ہمارا حکمران طبقہ ڈرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا حافظ نعیم الرحمان کو ٹیلیفون، سینیٹر مشتاق سمیت اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی پر گفتگو

اس موقع پر اپنے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے فلسطین کے 2ریاستی حل کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ حماس اگر فلسطین میں مزاحمت کررہی ہے تو وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ایسا کررہی ہے، حماس نے 2006 میں پورے فلسطین میں کامیابی حاصل کی تھی، غزہ کے لوگوں اور حماس میں کوئی تفریق نہیں ہے، حماس غزہ کے لوگوں کی خدمت کررہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟