آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں ایک 60 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس نے اتوار کی شام شہر کے انر ویسٹ علاقے میں اپنی جائیداد سے مصروف سڑک پر اندھا دھند فائرنگ کی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے قریباً 50 گولیاں چلائیں، جس سے 16 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر کو معمولی زخم آئے۔
مزید پڑھیں: امریکا: ڈلاس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ پر فائرنگ، 2 افراد ہلاک
فائرنگ کے دوران پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر عمارت میں داخل ہو کر مشتبہ شخص کو حراست میں لیا، جبکہ موقع سے ایک رائفل برآمد کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ واقعے کا دہشتگردی یا گینگ سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ملا۔ ملزم کو معمولی زخموں کے علاج کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک اس پر فردِ جرم عائد نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ناکام، فائرنگ اور رکاوٹوں سے 2 افراد جاں بحق
نیو ساؤتھ ویلز پولیس کمشنر میل لینین نے واقعے کو انتہائی سنگین اور خوفناک قرار دیا، جبکہ عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کی آوازیں کسی فلم کے منظر جیسی لگ رہی تھیں۔
آسٹریلیا میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات نایاب ہیں، کیونکہ 1996 کے بعد سے ملک میں خودکار اور نیم خودکار ہتھیاروں پر پابندی عائد ہے۔














