ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ پاکستان، عمان میں قائم سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی محفوظ رہائی اور واپسی کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
مزید پڑھیں: گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری پر اہلیہ کا اہم بیان
ترجمان نے کہا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون اور مدد سے اس عمل کے آئندہ چند روز میں مکمل ہونے کی امید ہے۔
مزید پڑھیں: صوابی: سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑے بھائی شکیل احمد خان گھر کے سامنے فائرنگ سے جاں بحق
ترجمان نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان اردن کی حکومت کے شاندار تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر دلی شکر گزار ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ 2 اکتوبر کو غزہ تک امدادی سامان لیجانے کی کوشش میں ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں شامل سینکڑوں انسانی حقوق کے کارکنوں کو اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی سمندری حدود سے گرفتار کرلیا تھا، جن میں جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔