اٹلس ہونڈا نے اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ’ایس سی آسان‘ پلان کے تحت اپنی موٹر سائیکلوں کی خریداری کے لیے آسان اقساط کی سہولت متعارف کرادی ہے۔
اس اسکیم کے تحت کریڈٹ کارڈ ہولڈرز زیرو فیصد مارک اپ کے ساتھ اپنی پسند کی ہونڈا موٹر سائیکل 3، 6 یا 12 ماہ کی اقساط میں خرید سکتے ہیں۔ بینک کی جانب سے صرف ایک مرتبہ پروسیسنگ فیس وصول کی جائے گی:
3 ماہ کے پلان پر 1.99 فیصد
6 ماہ کے پلان پر 5.99 فیصد
12 ماہ کے پلان پر 11.99 فیصد
مزید پڑھیں: صرف 14 ہزار روپے میں ہونڈا آئیکون ای خریدنے کا سنہری موقع، مگر کیسے؟
منتخب ماڈلز کے لیے ماہانہ اقساط کی تفصیل:
ہونڈا CD 70 کی سرکاری قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے، جسے 13 ہزار روپے ماہانہ کی 12 اقساط میں خریدا جا سکتا ہے۔
ہونڈا CD 70 ڈریم کی قیمت 1 لاکھ 70 ہزار 900 روپے ہے، جس کی ماہانہ قسط 13 ہزار 965 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح ہونڈا پریدور کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 900 روپے اور اس کی 12 ماہ کی قسط 17 ہزار 308 روپے ہے۔
ہونڈا CG 125 ماڈل 2 لاکھ 38 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہے، جس کی ماہانہ قسط 19 ہزار 480 روپے ہوگی۔
مزید پڑھیں: ہونڈا نے سی جی 150 اور الیکٹرک بائیک لانچ کردی، قیمتیں بھی حیران کن
اس کے علاوہ ہونڈا CG 150 کی قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 900 روپے اور اس کی قسط 37 ہزار 583 روپے رکھی گئی ہے۔
سب سے مہنگا ماڈل ہونڈا CB 150F ہے، جس کی قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 900 روپے جبکہ 12 ماہ کی قسط 40 ہزار 833 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کمپنی کے مطابق، یہ اسکیم خاص طور پر درمیانے طبقے کے صارفین کے لیے موٹر سائیکلوں کی خریداری کو مزید سہل بنانے کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔
مزید معلومات یا آرڈر کے لیے صارفین 24/7 ہیلپ لائن 021-111-002-002 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔