فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی کے لیے غزہ جانے والے بحری بیڑے صمود فلوٹیلا میں شامل پاکستانی سماجی کارکن سید عزیر نظامی نے جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ غزہ کے لیے جو کرسکتے تھے کیا، ہمارے لیے پاکستان کے عوام، مذہبی تنظیموں اور جماعت اسلامی نے بھرپور آواز اٹھائی، جب بھی انسانیت کو اندوہناک حادثوں کا سامنا ہوا، اہل پاکستان نے آواز بلند کی۔
یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے اطالوی رکن نے اسلام قبول کرلیا
سید عزیز نظامی نے کہا کہ یہ معاملہ اب رکنے والا نہیں ہے، لگ رہا تھا جیسے غزہ کا مسئلہ معمول بنتا جارہا ہے ایسے میں صمود فلوٹیلا روانہ ہوگیا جو ایک پرامن مشن تھا، ہم نے پاکستان کی بھرپور نمائندگی کی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ غزہ کے پانیوں میں ہمارا محاصرہ کیا گیا تو اس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے بھی ایک جہاز شامل تھا، اگر اسرائیل اور مودی ہمارے بچوں کو نقصان پہنچائیں گے تو ہم انتقام لیں گے، مودی ہمارے ہمسایے میں موجود ہیں، اس سال انہیں مزہ چھکایا تھا اس دفعہ کشمیر کے شہدا کا بدلہ بھی لیں گے۔
یہ بھی پڑھیے: صمود فلوٹیلا کے گرفتار پاکستانی کارکنوں کی واپسی کے لیے کوششیں کررہے ہیں، دفتر خارجہ
سید عزیز نظامی نے ملک کے تمام حلقوں سے سینیٹر مشتاق احمد کی رہائی ممکن بنانے کے لیے کوشش کرنے کی اپیل کی اور فلسطینیوں کی حمایت آئندہ بھی جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی زندگی اہل غزہ کے لیے وقف کردی ہے۔













