ڈنمارک کے جج محمد احسن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی دعوت پر عدالت عظمیٰ کا دورہ کیا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: ڈنمارک کے جج جسٹس محمد احسن کی سپریم کورٹ بار کے وفد سے ملاقات
دورے کے دوران جج محمد احسن کو سپریم کورٹ کے عجائب گھر اور سہولت سینٹر کا معائنہ کرایا گیا، جہاں انہیں ڈیجیٹلائزیشن، عدالتی اصلاحات اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستان سوسائٹی ڈنمارک کا کوپن ہیگن میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد
ڈنمارک کے جج نے عدالتی کارروائی کا مشاہدہ کیا اور اس موقع پر بار کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان عدالتی تعاون اور تجربات کے تبادلے پر بات چیت ہوئی۔