کراچی میں بھتہ خور پھر سے سرگرم، ایک گروہ زیر حراست

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں ایک بار پھر بھتے کی پرچیاں آنے لگی ہیں، جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کے بعد کاروباری شخصیات کو بھی گولیوں کے ساتھ بھتے کی پرچیاں ملی ہیں جس کے بعد شہر میں ایک بار پھر کئی سال پرانی فضا قائم ہو رہی ہے۔

کاروباری برادری کو بھتہ کی دھمکیاں ملنے پر کراچی چیمبر آف کامرس نے ہنگامی  سیکیورٹی الرٹ جاری کیا ہے، کراچی چیمبر کے مطابق کاروباری طبقے کو گولیوں کے ساتھ بھتہ کی پرچیاں بھیجنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، ایک بار پھر بھتہ خوری کے واقعات تشویشناک اور شہر کے امن و امان کے لیے خطرناک ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین دہشتگردوں کو بھتہ دے کر صوبے میں رہ رہے ہیں، طلال چوہدری

کراچی چیمبر نے ہدایت جاری کی ہے کہ چیمبر اراکین اپنے دفاتر اور رہائش گاہوں پر جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کریں، اراکین چیمبر سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ کا بیک اپ بھی محفوظ رکھیں، چیمبر اراکین ناخوشگوار واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج چیمبر کے ساتھ شیئر کریں، کاروباری برادری کےساتھ ہیں، اراکین کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔

چند روز قبل جے ڈی سی کے ظفر عباس سے بھاری بھتہ طلب کرنے والا انٹرنیشنل بلیک میلر گروہ بھی گرفتار ہوا ہے، پولیس کے مطابق معروف سماجی رہنما اور جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس سے 14 کروڑ روپے ماہانہ اور 1 ارب 68 کروڑ روپے سالانہ بھتہ طلب کرنے والے انٹرنیشنل بلیک میلر گروہ کو حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے: محمد شامی کو قتل کی دھمکی موصول، بھارتی کھلاڑی سے کتنا بھتہ مانگا گیا؟

رپورٹ کے مطابق بھاری نفری نے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں چھاپہ مار کر 3 سے 4 ملزمان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گروہ گزشتہ 40 سال سے سرگرم تھا اور اس دوران بڑے بزنس مین، بلڈرز، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور دیگر کاروباری شخصیات سے بھاری بھتہ وصول کرتا رہا ہے، پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق تفتیش کے دوران آنے والی معلومات کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت