میری قید کے دوران فیملی اور بہنوں کے خلاف مہم تکلیف دہ ہے، عمران خان کا جیل سے پیغام

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ میں دو سال سے جیل میں ہوں، جبکہ باہر میری فیملی اور بہنوں کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے جو تکلیف دہ ہے۔

عمران خان کی بہن علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جب کوئی بھی میرے پیغام کا بوجھ اٹھانے کے لیے تیار نہیں تھا، تب میں ںے یہ ذمہ داری بہن کو دی۔

علیمہ خان نے کہاکہ عمران خان نے مجھے بتایا کہ باہر جا کر یہ بتاؤ کہ یہ پارٹی کو 30 سال سے موجود ہے، لیکن بہنوں نے کبھی کسی عہدے میں دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔

علیمہ خان نے کہاکہ ہم بار بار یہ کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین تو عمران خان ہی ہیں، اب یہ بات کیوں کی جاتی ہے کہ ان کے بعد کون ہوگا، ہم تو انہیں جلد از جلد قید سے نکالنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے کانوں میں بھی یہ بات ڈالی جاتی ہے کہ عمران خان 10 سال تک قید سے باہر نہیں آئیں گے، لیکن یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ان پر بنائے گئے تمام کیسز جعلی ہیں۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ وہ کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ ’انہوں ںے مجھے کہاکہ یہ اب آپ کو گرفتار کرلیں گے کیوں کہ ملک میں کوئی قانون نہیں‘۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے کہاکہ عمران خان ہمارا اکلوتا بھائی ہے، ہم اس کی رہائی کے لیے کوششیں تو کریں گی۔ ہمارا اصل مقصد ان کو قید سے نکالنا ہے۔

انہوں ںے کہاکہ عنقریب عمران خان کو اڈیالہ جیل سے شفٹ کرنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ہے، تاکہ ان کو تنہائی میں رکھا جا سکے اور کوئی ملاقات نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی خاطر ایم آئی کے لیے کام کررہی ہیں، علی امین گنڈاپور کا الزام

ایک سوال کے جواب میں علیمہ خان نے کہاکہ میں کسی کے لیے کوئی مسئلہ نہیں بننا چاہتی، اب عمران خان کا پیغام میری بہنیں دیا کریں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے حال ہی میں ایک الزام عائد کیا تھا کہ علیمہ خان ایم آئی کے لیے کام کررہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے