برطانوی سیکریٹری خارجہ نے عمران خان کو ملک چھوڑنے کی پیشکش کی، علیمہ خان کا انکشاف

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بھائی کو گرفتاری سے ایک دن پہلے ملک چھوڑنے کی پیشکش کی گئی تھی، جو بعد میں دوبارہ دہرائی گئی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہ آفر برطانوی سیکریٹری خارجہ کی جانب سے کی گئی تھی۔ ان کے بقول جب محسن نقوی نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کو پیشکش کس نے دی تو جواب برطانوی سیکریٹری خارجہ سے لیا جانا چاہیے۔ میرا مقصد صرف عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچانا ہے۔

علیمہ خان نے الزام لگایا کہ 9 مئی سمیت مختلف مواقع پر ہزاروں افراد پر مقدمات قائم کیے گئے اور عمران خان کو بھی جھوٹے کیسز میں الجھایا گیا۔ تاہم ان کے مطابق سائفر، عدت، توشہ خانہ اور القادر جیسے مقدمات اب دوبارہ نہیں چلائے جا سکیں گے کیونکہ حقائق سامنے آ چکے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدلیہ میں موجود انصاف پسند ججز کھڑے ہوں گے۔ ’بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا ہے کہ رواں ہفتے توشہ خانہ ٹو کیس میں فیصلہ سنایا جا سکتا ہے جبکہ 16 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر کیس کی سماعت ہوگی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو 50 سال کی سزا بھی دی گئی تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ وہ پہلے ہی بے گناہ ثابت ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میری قید کے دوران فیملی اور بہنوں کے خلاف مہم تکلیف دہ ہے، عمران خان کا جیل سے پیغام

علیمہ خان نے کہاکہ معاشی بحران کے باعث لاکھوں پاکستانی ملک چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں، صنعتوں کے نہ لگنے سے روزگار کے مواقع ختم ہوتے جا رہے ہیں جبکہ عدالتیں بدعنوان عناصر کو تحفظ دے رہی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مشکلات اور لوگوں کی تنقید نے ہی کامیابی کی راہ دکھائی، عفت عمر کی چونکا دینے والی گفتگو

بھارت میں کشتی الٹنے سے متعدد ہلاکتیں، درجنوں مسافر لاپتا، ویڈیو نے حفاظتی غفلت بے نقاب کر دی

آخری اوور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست کیسے دی؟ حنین شاہ نے اپنی حکمت عملی بتا دی

لاہور: فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، خاتون اور 2 بچے قتل، ملزم نے خودکشی کر لی

جرمن چانسلر کی ایران جنگ پر تنقید کے بعد امریکا کا جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کے انخلا کا اعلان

ویڈیو

پنجاب حکومت کی ’اپنا کھیت اپنا روزگار‘ اسکیم: لیہ کے بے زمین کسان کیا کہتے ہیں؟

ایندھن کی خریداری میں ہڑبونگ: عوام کی گھبراہٹ کتنی بجا، ملک میں ایندھن کتنا باقی؟

پی ایس ایل: اسٹیڈیمز آباد ہونے پر رونقیں دوبالا، شائقین پرجوش

کالم / تجزیہ

صحافت بمقابلہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس: کون جیتے گا؟

امریکی دبدبہ

چندی گڑھ میں لاہوری