جنوبی افریقہ کی پاکستان میں اسپن وکٹوں کے لیے خصوصی تیاریاں مکمل

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل کے آغاز پر ان کی ٹیم کو بطور دفاعی چیمپئن دیگر ٹیموں کا خصوصی ہدف بننا پڑے گا۔

جنوبی افریقہ اتوار سے پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلنے جا رہا ہے، جس کے بعد نومبر میں بھارت میں 2 میچز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود کپتان برقرار، امام الحق کی واپسی، صائم ایوب ڈراپ

یہ سیریز اس مہم کا حصہ ہے جس میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم رواں برس جون میں آسٹریلیا کو لارڈز میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر حاصل کی گئی ٹیسٹ چیمپیئن شپ ٹرافی کا دفاع کرنا چاہتی ہے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2 سالہ چکر میں مکمل ہوتی ہے، جس کے اختتام پر سرفہرست 2 ٹیمیں 5 روزہ فائنل میں آمنے سامنے آتی ہیں۔

مارکرم نے پیر کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ اگر آپ نے ٹرافی جیتی ہے تو ظاہر ہے کہ اب دیگر ٹیمیں آپ کو ہدف بنائیں گی اور یہ بات بالکل درست ہے۔

’ہم دوبارہ فائنل تک پہنچنا اور وہ ٹرافی دوبارہ اٹھانا چاہتے ہیں، لیکن اس کے لیے ہمیں سمجھنا ہوگا کہ ہر ٹیم ہمارے خلاف بھرپور تیاری سے میدان میں اترے گی۔‘

مزید پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقہ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

ایڈن مارکرم اس دورے میں کپتانی کے فرائض انجام دیں گے کیونکہ ٹیمبا باووما پنڈلی کی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم مختلف حالات میں بہتر کھیل پیش کرنے کے لیے خود کو مسلسل بہتر بنا رہی ہے۔

’ہمارا سفر پاکستان سے شروع ہو رہا ہے، اور یہ ایک بڑا چیلنج ہے جس کے لیے تمام کھلاڑی تیار ہیں۔‘

جنوبی افریقہ کی ٹیم نے پریٹوریا کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں اسپن وکٹوں پر خصوصی مشق کی ہے۔

مزید پڑھیں:ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز فائنل: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ایڈن مارکرم نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے کچھ ایسی پچیں تیار کی ہیں جہاں گیند غیر معمولی طور پر زیادہ اسپن ہوتی ہے۔

’ہم نے سوچا کہ اگر یہاں زیادہ اسپن سے کھیلنے کی مشق کریں تو پاکستان پہنچ کر حالات کو بہتر طور پر سنبھال سکیں گے۔‘

ایڈن مارکرم نے مزید کہا کہ پاکستان میں وکٹیں قدرتی طور پر کم باؤنس اور ’سکڈ‘ والی ہوتی ہیں، جن کی بالکل نقل جنوبی افریقہ میں ممکن نہیں۔

مزید پڑھیں:سہ فریقی کرکٹ سیریز: جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں پاکستان نے کون سے 2 نئے ریکارڈ قائم کیے؟

’تاہم ٹیم نے ایسی پچوں پر کھیلنے کی بھرپور کوشش کی ہے تاکہ وہاں کی صورتحال سے ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔‘

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا، جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘