سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر چیٹ کرنے والا مبینہ بلیک میلر گرفتار

منگل 16 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایک شخص کی قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈ کر کے اسے بلیک میل کرنے والے ملزم کوئٹہ میں ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہوگیا۔

ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل کوئٹہ کے مطابق گرفتار شدہ ملزم سمیع اللہ مبینہ طور پر خاتون بن کر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لوگوں سے چیٹ کرتا تھا اور پھر ان کی قابل اعتراض تصاویر و ویڈیوز حاصل کرلیتا تھا۔

ملزم نے فیس بک پر لڑکی کے نام سے جعلی آئی ڈی کی مدد سے شکایت کنندہ سے دوستی کرلی تھی اور پھر اس کی قابل اعتراض ویڈیو ریکارڈ کرکے اسے بلیک میل کرنا شروع کیا۔

متاثرہ شخص کو ہراساں کرنے کی غرض سے ملزم نے اس کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیں۔

متاثرہ شخص کی شکایت پر ایف آئی اے نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فون کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp