وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا، جس کے بعد اب وہ ڈاکٹر شہباز شریف بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان اور ملائیشیا کا پائیدار اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا عزم، وزیراعظم کا دورہ مکمل، مشترکہ اعلامیہ جاری
یہ اعزاز وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
پروقار تقریب، اعلیٰ شخصیات اور طلبہ کی شرکت
یہ تقریب ریاست پہانگ کی ملکہ اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی آئینی سربراہ محترمہ تنکو عزیزہ آمینہ میمونہ اسکندریہ کی زیرِ صدارت منعقد ہوئی، جنہوں نے وزیراعظم کو اعزازی ڈگری پیش کی۔
وزیراعظم شہباز شریف پی ایچ ڈی ڈاکٹر بن گئے، ملائیشیا کی ریاست پہانگ کی ملکہ نے وزیراعظم کو پی ایچ ڈی ڈاکٹریٹ لیڈر شپ اینڈ گورننس کی اعزازی ڈگری دی۔۔!! pic.twitter.com/wpkJrLOzh3
— Khurram Iqbal (@khurram143) October 7, 2025
تقریب میں اعلیٰ حکومتی شخصیات، یونیورسٹی کے منتظمین، اساتذہ، طلباء و طالبات اور معزز مہمانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
وزیراعظم اور ملکہ نے اپنے خطاب میں کیا کہا؟
اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ملکہ پہانگ نے تقریب سے خطاب کیا۔
دونوں شخصیات نے تعلیم، قیادت، باہمی تعاون اور مسلم دنیا کے مابین تعلیمی و تحقیقی روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیے وزیراعظم سے ملائیشین بزنس گروپ کے وفد کی ملاقات، پاک ملائیشیا اقتصادی تعاون کے فروغ پر اتفاق
وزیراعظم نے اس اعزاز کو پاکستان کے عوام اور نوجوانوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور تحقیق ہی وہ راستہ ہیں جن سے ترقی اور استحکام کی راہیں کھلتی ہیں۔