معروف یوٹیوبر اور وی لاگر رجب بٹ جو حالیہ برسوں میں اپنے فیملی ولاگز، متنازع بیانات اور قانونی مقدمات کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہے ہیں، اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنے خلاف لگنے والے الزامات، ذاتی تعلقات اور خاندانی معاملات پر کھل کر بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ نے جنسی زیادتی، استحصال اور تشدد کیا، تمام ثبوت موجود ہیں، ٹک ٹاکر فاطمہ خان کا دعویٰ
انٹرویو کے دوران رجب بٹ سے مشہور ٹک ٹاکر فاطمہ خان کے الزامات سے متعلق سوال کیا گیا، جنہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا رجب بٹ کے ساتھ شادی شدہ ہونے کے باوجود ایک تعلق رہا ہے۔ فاطمہ خان نے سوشل میڈیا پر کچھ تحائف بھی دکھائے، جس کے بارے میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ رجب بٹ نے انہیں دیے ہیں۔
رجب بٹ نے ایک بار پھر ان تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ خان کے پاس کوئی میسجز یا ٹھوس ثبوت موجود نہیں ہیں جو ان کے دعوؤں کو درست ثابت کر سکیں۔ یہ تمام باتیں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’دعا ہے کہ میری شادی برقرار رہے مگر آپ کی حرکتیں ایسی نہیں‘، رجب بٹ کا اپنے سالے کو دھمکی آمیز پیغام
اس موقع پر انہوں نے اپنی اہلیہ ایمان کے ردعمل پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ وہ ایسے الزامات سے بالکل بھی متاثر نہیں ہوتیں۔ رجب بٹ نے مزید کہا کہ ایمان کو بخوبی علم ہے کہ ہمارے رشتے میں ان کا کیا مقام اور اہمیت ہے، ایمان کو ان سب باتوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
یاد رہے کہ رجب بٹ گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف قانونی مسائل کے باعث پاکستان سے باہر مقیم ہیں، اور ان کے خلاف کئی کیسز زیرِ التواء ہیں۔ تاہم وہ سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں اور اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔