جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کو ان کا اندرونی مسئلہ قرار دیا۔
پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی میں علامہ ناصر عباس یا محمود خان اچکزئی کی نامزدگی کی خبروں پر انہوں نے کہا کہ آپ تبصرہ کرسکتے ہیں کہ ان کی پارٹی میں کوئی اہل نہیں تھا یا ان کے اپنے لوگوں پر ان کے لیڈر کا اعتماد نہیں تھا لیکن محمود خان اچکزئی ہمارے لیے قابلِ احترام ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: بھارت کو 4 گھنٹے میں ہرا دیا، دہشتگردی کو 40 سال میں شکست کیوں نہیں دی جا سکی؟ مولانا فضل الرحمان
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پی ٹی آئی کا اندرونی مسئلہ ہے۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے بارے میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ان کو ایک دن بھی اس عہدے پر نہیں رہنا چاہیے کیوں کہ انہوں نے صوبے کو تباہ کردیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: مولانا فضل الرحمان سے ملنے والے فرخ کھوکھر کون ہیں؟
انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی وجہ سے صوبے کے مفادات کو نقصان پہنچ رہا ہے۔