بھارت کی ریاست اڑیسہ کے ضلع جاجپور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مگرمچھ نے نہاتے ہوئے ایک خاتون کو کھاراسروتا دریا میں گھسیٹ لیا۔ واقعہ کے بعد سے 57 سالہ سودامنی مہالا لاپتا ہیں اور ریسکیو ٹیمیں ان کی تلاش میں مصروف ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کی سہ پہر تقریباً چار بجے کانتیا گاؤں میں پیش آیا، جو بنجھرپور تھانے کی حدود میں واقع ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق، سودامنی مہالا حسب معمول دریا میں نہا رہی تھیں کہ اسی دوران ایک دیو قامت مگرمچھ اچانک نمودار ہوا اور انہیں پانی کی تیز دھار میں گھسیٹ کر لے گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مگرمچھ سے بیوی کو کیسے بچایا؟ شوہر نے ساری تفصیل بیان کردی
اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے جس میں مگرمچھ کو خاتون کو دریا میں گھسیٹتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور عوامی سطح پر واقعے پر افسوس اور غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ଯାଜପୁର ଜିଲ୍ଲା ବରୀ ଅଞ୍ଚଳରେ ପୁଣି କୁମ୍ଭୀର ଆତଙ୍କ….
ଆଜି ଅପରାହ୍ନରେ ଵୋଦୁଅ ପଞ୍ଚାୟତ କନ୍ତିଆ ଗ୍ରାମର ସୁକଦେବ ମହାଲାଙ୍କ ପତ୍ନୀ ସୌଦାମିନୀ (୫୩) ଙ୍କୁ ଖରସ୍ରୋତା ନଦୀରୁ ଟାଣିନେଲା କୁମ୍ଭୀର !!!! pic.twitter.com/lHZDuRszGB— Amiya_Pandav ଅମିୟ ପାଣ୍ଡଵ Write n Fight (@AmiyaPandav) October 6, 2025
مقامی افراد نے مگرمچھ کو بھگانے اور خاتون کو بچانے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ ناکام رہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ اہلکار موقع پر پہنچے اور فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، جو تاحال جاری ہے۔
عینی شاہد نے بتایا، ’ہم نے جیسے ہی خاتون کو مگرمچھ کے چنگل میں دیکھا، فوراً انہیں بچانے کی کوشش کی، مگر ہماری تمام تر کوششیں رائیگاں گئیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: سکھر، کپڑے دھوتی خاتون پر مگرمچھ کا حملہ، شوہر نے کود کر جان بچالی
محکمہ جنگلات اور مقامی انتظامیہ نے علاقے میں مگرمچھ کی موجودگی کے پیش نظر وارننگ جاری کر دی ہے اور عوام سے دریا کے کنارے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔