پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کررہی ہوں، مریم نواز کی مخالفین پر پھر تنقید

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کررہی ہوں۔ میں تو سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو بھی ترقی کرتا دیکھنا چاہتی ہوں، عوام اپنی حکومتوں سے ضرور سوال کریں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مریم نواز پنجاب کی بات نہیں کرے گی تو کون کرےگا، اگر لوگوں کو اپنے اپنے علاقوں میں سہولیات میسر نہیں ہیں تو اپنی حکومتوں سے پوچھیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا افہام و تفہیم کے ذریعے مسائل حل کرنے پر اتفاق

انہوں نے کہاکہ ستھرا پنجاب کی جیکٹ پہننا میرے لیے اعزاز سے کم نہیں، سیلاب کے بعد ستھرا پنجاب کی ٹیم نے صوبے کو چمکا دیا ہے۔ راشن کارڈ کے ذریعے 3 ہزار روپے ماہانہ ستھرا پنجاب کے ورکرز کو دیے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ سیلابی صورت حال کے دوران حکومت پنجاب اور انتظامیہ نے ایک ٹیم بن کر کام کیا، ستھرا پنجاب کے ورکرز نے انسانی بند بنا کر پانی کو روکا ہوا تھا، جو ایک مثال ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ یہ نہ کہنا کہ آپ کام کررہے ہیں اور میں آپ کو دیکھ نہیں رہی، یہ وردی پن کر پیغام دیا ہے کہ ہم سب ایک ہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شہروں اور دیہات میں صفائی پروگرام کا آغاز مثالی ہے، اگر میں پولیس کی وردی پہن سکتی ہوں تو ستھرا پنجاب کی جیکٹ کیوں نہیں؟

وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے دور میں تباہی آئی، ان کے دور میں سڑکوں سمیت ہر جگہ پر گندگی کے ڈھیر پڑے ہوتے تھے۔

مریم نواز نے کہاکہ گوگی اور پنکی کے دور میں صوبے میں اتنی تباہی آئی کہ پنجاب کی ہر گلی میں کچرا پڑا ہوتا تھا، لیکن اب صورت حال بدل چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ خواب آج ایک حققیت بن چکا ہے، جو میں نے ایک سال قبل دیکھا تھا، ستھرا پنجاب پروگرام 35 ہزار مشینری اور ایک لاکھ فورسز کے ساتھ بڑا پروگرام ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ قربانی کی عید کے موقع پر جگہ جگہ آلائشیں پڑی ہوتی تھیں، لیکن اس بار کسی کو کہیں پر گندگی نظر نہیں آئی۔ اس پروگرام کے لیے متعلقہ وزیر ذیشان رفیق کو مبارکباد دیتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: آپ ہماری بہن اور بیٹی ہیں، اپنا لہجہ درست کریں، قمر زمان کائرہ کا مریم نواز کو مشورہ

انہوں نے کہاکہ ہم نے پنجاب میں کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی اقدامات کیے، جس کی وجہ سے صورت حال میں بہتری آئی ہے۔

مریم نواز نے کہاکہ ’کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ‘ کے قیام کے بعد اب کوئی خواتین کے ساتھ زیادتی کی جرات نہیں کر سکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کا نیا اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ، پینٹاگون اس ہفتے کمپنی کا انتخاب کرے گا

سیلاب کی بروقت وارننگ کا نظام اپ گریڈ کرنے پر کام جاری، کتنی پیشرفت ہوچکی؟

آصفہ بھٹو کا پاکستانی بچوں کی زندگیاں بچانے والے چینی ڈاکٹروں کو خراج تحسین

ماسکو فارمیٹ اجلاس کے شرکا کا دہشتگردی کے خاتمے اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور

تنازعات کے باوجود بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت میچوں کو لازمی قرار دے دیا

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل