دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ، سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کی پاکستان آمد

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اعلیٰ سطح کے تجارتی وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سعودی عرب کو افرادی قوت کی برآمد دوگنی کرنے کا منصوبہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہزادہ منصور بن محمد آل سعود وفد کے ہمراہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران اعلیٰ سرکاری حکام، ایوان ہائے صنعت و تجارت اور نمایاں کاروباری گروپس سے مشاورت کی جائےگی تاکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے نئے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔

یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے، برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دونوں ممالک سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے فریم ورک کے تحت اقتصادی اور سرمایہ کاری شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

دورے کے دوران ہونے والی گفتگو میں تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے طریقہ کار کے علاوہ ترجیحی شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جو سعودی وژن 2030 اور پاکستان کے اقتصادی ترقیاتی ایجنڈے کے مطابق ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا ہے، جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی رواں برس دورہ پاکستان متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل