اسرائیل کو دھچکا، دبئی ایئر شو میں شمولیت کی اجازت نہ مل سکی

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دبئی ایئر شو 2025 کے منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی کمپنیاں اس سال کے ایئر شو میں شرکت نہیں کریں گی۔

دبئی ایئر شو 2025 کے حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران، انفورما کے مینیجنگ ڈائریکٹر ٹموتھی ہاؤس نے بتایا کہ اسرائیلی کمپنیاں نمائش کا حصہ نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے دبئی کے لیے پرواز بھرنے والا جہاز بھارت کیسے جا پہنچا؟

ایئر شو اگلے ماہ منعقد ہوگا، جس میں 98 ممالک شرکت کر رہے ہیں جبکہ 20 سے زائد ممالک کے پویلینز بھی قائم کیے جائیں گے۔

اسرائیلی میڈیا نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ اسرائیل اس سال دبئی ایئر شو میں شریک نہیں ہوگا۔

ٹموتھی ہاؤس کے مطابق، دفاعی شعبہ دبئی ایئر شو کا ایک اہم حصہ ہے، جو تقریباً 40 سے 50 فیصد نمائش پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس سال 98 ممالک کی نمائندگی ہوگی، جن میں مختلف دفاعی اور تجارتی ادارے شامل ہیں۔

’تاہم، اسرائیلی کمپنیاں نمائش میں حصہ نہیں لے رہی ہیں۔‘

گزشتہ سال 2023 میں دبئی ایئر شو کے 18ویں ایڈیشن کے دوران 101 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے طے پائے تھے۔

ہاؤس نے بتایا کہ اس سال کے سودے تشکیل پانے کے مراحل میں ہیں اور توقع ہے کہ 17 سے 21 نومبر تک دبئی ورلڈ سینٹرل میں ہونے والے ایئر شو کے دوران نئے معاہدوں اور آرڈرز کا سلسلہ واضح طور پر سامنے آئے گا۔

’ایونٹ کے پھیلاؤ اور بین الاقوامی کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت کے پیشِ نظر دبئی ایئر شو وہ پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں بڑی کمپنیاں اپنے معاہدوں پر دستخط کرتی ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ اس سال بھی یہ ایک کامیاب اور نتیجہ خیز ہفتہ ثابت ہوگا۔‘

مزید پڑھیں:دبئی میں ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے خصوصی ویزا کا اجرا، کفیل کی ضرورت نہیں ہوگی

ہاؤس نے مزید بتایا کہ دبئی ایئر شو میں پہلی بار چینی کمپنی کومیک اپنے مسافر طیارے پیش کرے گی۔

’یہ پہلا موقع ہے کہ ایک چینی طیارہ ساز ادارہ خطے میں اپنی کئی طیاروں کی نمائش کرے گا۔‘

دبئی ایئر شو میں بوئنگ، ایئربس، بمبارڈیئر، امبریئر سمیت تمام بڑی عالمی فضائی کمپنیوں کے کئی طیارے نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: برج خلیفہ کے بعد سب سے اونچا ہوٹل بھی دبئی میں، عمارت کتنی منزلہ اور کیا کیا سہولیات ہوں گی؟

اس کے علاوہ فوجی طیاروں، بڑے مسافر طیاروں اور eVTOL ٹیکنالوجی کے جدید نمونوں کی بھی شاندار نمائش ہوگی۔

’یہ دنیا کا واحد مقام ہوگا جہاں ایک ہی جگہ تمام بڑی فضائی کمپنیوں کے طیارے بیک وقت دیکھے جا سکیں گے۔ یہ واقعی ایک شاندار اور تاریخی نمائش ثابت ہوگی۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل