صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت پوزیشن واضح کرے، جنید اکبر کا مطالبہ

منگل 7 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر جنید اکبر نے پارٹی رہنما صنم جاوید کی گرفتاری پر خیبرپختونخوا حکومت سے پوزیشن واضح کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں جنید اکبر نے کہاکہ صوبے میں پی ٹی آئی کارکن خود کو غیر محفوظ محسوس کررہے ہیں، اس لیے صوبائی حکومت کو فوری طور پر بتانا چاہیے کہ صنم جاوید کی گرفتاری کے پس منظر میں اصل صورتحال کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید کے پشاور سے مبینہ اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج

انہوں نے مطالبہ کیاکہ آئی جی خیبرپختونخوا کو اسمبلی میں طلب کیا جائے تاکہ وہ اس معاملے کی وضاحت کریں۔

یاد رہے کہ پشاور میں ایک خاتون وکیل نے آفیسرز میس کے قریب پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق مصروف شاہراہ پر صنم جاوید کی گاڑی روکی گئی اور 5 افراد زبردستی انہیں اپنے ہمراہ لے گئے۔

وزیراعلیٰ کے ترجمان فراز مغل کے مطابق علی امین گنڈاپور نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی تھی۔

پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے گزشتہ رات بتایا تھا کہ صنم جاوید کو پشاور سے اٹھا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب سے گرفتار ہوئیں یا اغوا؟

صنم جاوید کا شمار پی ٹی آئی کے متحرک کارکنوں میں ہوتا ہے، وہ 9 مئی واقعات کے بعد لمبے عرصے تک قید کاٹ چکی ہیں، اور اس وقت بھی ان پر مقدمات چل رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل