2 روزہ پاک-سعودی اقتصادی مذاکرات آج سے، سرمایہ کاری کے اہم منصوبوں پر پیشرفت کا امکان

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے 2 روزہ باضابطہ مذاکرات کا آغاز آج ہو رہا ہے۔

سعودی عرب کا 15 رکنی تجارتی وفد شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا تھا

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں آئی ٹی اور سائبر سیکیورٹی پر پاک سعودی تعاون پر اتفاق

دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں ممتاز کاروباری شخصیات اور صنعت کار شامل ہیں جو توانائی، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، زراعت، مالیاتی خدمات، تعمیرات، سیمی کنڈکٹرز اور خوراک کی صنعت جیسے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وفد اپنے قیام کے دوران سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قائم سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) سے بھی ملاقات کرے گا۔

مذاکرات میں تجارت، سرمایہ کاری، سعودی ویژن 2030 اور پاکستان کے اقتصادی ترقیاتی ایجنڈے کے تحت ترجیحی شعبوں میں تعاون کے امکانات زیرِ غور آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک سعودی تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، وزیراعظم کا سعودی عرب کے قومی دن پر پیغام

دفتر خارجہ نے وضاحت کی کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی علامت ہے۔

یہ سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے فریم ورک کے تحت اقتصادی و سرمایہ کاری شراکت کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں بھی 135 رکنی سعودی کاروباری وفد نے پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے دوران البیک سمیت کئی منصوبوں پر معاہدے طے پائے تھے۔

یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے، برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دونوں ممالک سعودی پاکستان مشترکہ بزنس کونسل کے فریم ورک کے تحت اقتصادی اور سرمایہ کاری شراکت داری کو وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

دورے کے دوران ہونے والی گفتگو میں تجارت اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے طریقہ کار کے علاوہ ترجیحی شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جو سعودی وژن 2030 اور پاکستان کے اقتصادی ترقیاتی ایجنڈے کے مطابق ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہوتے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوا ہے، جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بھی رواں برس دورہ پاکستان متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی

صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے مصر جائیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کا امکان

‘ڈرامہ بازی نہ کریں’ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنرخیبرپختونخوا کو ملا یا نہیں؟

عمران خان بھی کہیں تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ نہیں بنوں گا، علی امین گنڈا پور

بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

ویڈیو

تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی

وہ اسکول جو ملالہ جیسی سماجی کارکنوں کے منتظر ہیں

درزیوں کے ضائع کپڑوں سے آرٹ بنانے والی خاتون: ‘ماہانہ 2 لاکھ منافع کماتی ہوں’

کالم / تجزیہ

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر

بیت اللہ سے