ڈائمنڈ گراؤنڈ کی خستہ حالی پر شاہد آفریدی کی توجہ کام آگئی، سی ڈی اے کام شروع کروا دیا

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ٹوٹی ہوئی کرسیوں اور ناقص واش رومز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ کی خراب حالت پر شدید تنقید کی تھی۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ ملکی سطح کی کرکٹ میں اس قسم کی غفلت ناقابل قبول ہے اور اعلیٰ سطح کے گراؤنڈز کی موجودہ حالت دیکھ کر نچلی سطح کی کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے تشویش لاحق ہو جاتی ہے۔

اب اس حوالے سی ڈی اے کے چیئرمین و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے بھی شاہد آفریدی کی پوسٹ کے ردعمل میں چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر نو کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے تمام کھیلوں کے میدانوں کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے اور آئندہ مزید سہولیات کا اضافہ کیا جائے گا۔

محمد علی رندھاوا کی اس تازہ پوسٹ پر شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی پوسٹ پر کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے موقف اختیار کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئی تصاویر پرانی ہیں اور اس معاملے کو عوام میں گمراہ کن تاثر دینے کی منظم کوشش قرار دیا گیا۔ سی ڈی اے کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ اس وقت منظر عام پر آیا ہے جب غیر قانونی قابضین کے خلاف مؤثر کارروائی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈائمنڈ گراؤنڈ کا اصل مسئلہ اس وقت پیدا ہوا جب ڈائریکٹوریٹ نے گراؤنڈ کو غیر قانونی قبضے سے واگزار کرایا۔ وہاں ایک کمرشل اکیڈمی بغیر اجازت کام کر رہی تھی اور گراؤنڈ کو غیر قانونی طور پر کرائے پر دیا جا رہا تھا۔ اس سنگین خلاف ورزی کے پیشِ نظر، ڈائریکٹوریٹ نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ معاملہ مکمل تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو بھیجا جائے۔ ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، جو عوامی اثاثوں کے تحفظ کے ہمارے عزم کا مظہر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ کی خستہ حالی پر شاہد آفریدی برہم، سی ڈی اے کا وضاحتی بیان جاری

سی ڈی اے نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پرانی تصاویر کا پھیلاؤ اُن مخصوص عناصر کی طرف سے کیا گیا ہے جن کے غیر قانونی تجارتی مفادات ہماری قانونی کارروائی سے متاثر ہوئے ہیں۔ ایسے گمراہ کن اور جعلی مواد کی اشاعت کو ہم نہایت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی سرکار کے بھارت میں اقلیتیں مسلسل احساسِ محرومی اور امتیازی سلوک کا شکار

عماد وسیم کی دھمکیاں منظر عام پر، سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق نے واٹس ایپ چیٹس شیئر دیں

عمران خان کیخلاف شہباز شریف کے ہرجانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کی کارروائی روک دی گئی

راجوڑی میں عسکریت پسندوں سے بھارتی فوج کی جھڑپیں، 4 اہلکار ہلاک، متعدد شدید زخمی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین نے عماد بٹ پر لگی 2 سال کی پابندی ہٹادی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب