نوبل انعام کون دیتا ہے اور یہ کیسے طے ہوتے ہیں؟ جانیے نامزدگی اور انعام کی تفصیلات

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اس سال کا نوبل امن انعام 10 اکتوبر 2025 کو اعلان کیا جائے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ ہے کہ وہ جنوری سے اب تک 7 جنگیں ختم کرنے پر یہ انعام کے حقدار ہیں۔

نوبل انعامات 1901 میں بانی الفریڈ نوبل کی وصیت کے مطابق شروع کیے گئے، تاکہ سائنس، ادب، طب، معیشت اور امن کے شعبوں میں غیر معمولی خدمات کو سراہا جا سکے۔

مزید پڑھیں: نوبل انعام 2025 کا پہلا اعلان: مکمل شیڈول اور انعامی رقم جاری

نوبل انعامات مختلف ادارے دیتے ہیں:

رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنسز (فزکس، کیمسٹری، اکنامکس)
نوبل اسمبلی، کارولنسکا انسٹیٹیوٹ (میڈیسن)
سوئیڈش اکیڈمی (ادب)
ناروے کی نوبل کمیٹی (امن)

مزید پڑھیں: جمی کارٹر دوبارہ صدر کیوں منتخب نہ ہوسکے تھے، نوبل انعام کیوں ملا؟

انعام یافتگان کو گولڈ میڈل، ڈپلومہ اور ڈلرز ملتے ہیں

ہر انعام کے ساتھ ایک گولڈ میڈل، ڈپلومہ اور قریباً 1.2 ملین امریکی ڈالر (33 کروڑ 60 لاکھ پاکستانی روپے) دیے جاتے ہیں۔ تقریب 10 دسمبر کو اسٹاک ہوم اور اوسلو میں منعقد ہوتی ہے۔

نامزدگی کون کر سکتا ہے؟

نوبل کمیٹیاں صرف منتخب ماہرین، سابق انعام یافتگان اور تعلیمی شخصیات کو نامزدگی کے لیے مدعو کرتی ہیں، جو 31 جنوری تک اپنی سفارشات جمع کراتے ہیں۔ کوئی شخص خود کو نامزد نہیں کر سکتا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان اور اسرائیل نے مئی 2025 میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرار، انڈیکس 736 پوائنٹس مزید گر گیا

وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایشین کپ فٹبال کوالیفائرز: پاک افغان میچ بغیر گول کے برابر

مجھے امید ہے سہیل آفریدی میری سوچ کو لیکر عوام کی بہتری اور صوبے میں امن کے لیے کام کریں گے، بانی پی ٹی آئی عمران خان

خیبرپختونخوا میں سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولتکاری کے لیے لایا گیا، عطا تارڑ

ویڈیو

تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی

وہ اسکول جو ملالہ جیسی سماجی کارکنوں کے منتظر ہیں

درزیوں کے ضائع کپڑوں سے آرٹ بنانے والی خاتون: ‘ماہانہ 2 لاکھ منافع کماتی ہوں’

کالم / تجزیہ

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر

بیت اللہ سے