سعودی عرب کا اعلیٰ سطح تجارتی وفد 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کا اعلیٰ سطح تجارتی وفد 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا ہے، جہاں وہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی اور مختلف تجارتی تنظیموں سے ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(FPCCI)، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس (OICCI) اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے حکام سے اہم ملاقاتیں طے ہیں۔

مزید پڑھیں: دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ، سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کی پاکستان آمد

وزیرِ اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ بھی سعودی وفد سے علیحدہ ملاقاتیں کریں گے، جبکہ معروف صنعتکار عارف حبیب اور کراچی چیمبر آف کامرس کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وفد کو بندرگاہوں میں سرمایہ کاری، زراعت، آئی ٹی، کیمیکل اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف برآمدی شعبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ وفد کی آباد (ABAD) کے رہنماؤں سے بھی اہم ملاقات طے پا گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی کی پہاڑیوں پر نایاب جنگلی بلی ’کراکل‘ کی جھلک

امریکی کمپنیوں کی توانائی اور معدنی شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کامسیٹس یونیورسٹی کی سربراہی ایک بار پھر ڈاکٹر راحیل قمر کو ملنے کا امکان، سمری ایوان صدر کو موصول

ٹک ٹاک سے شروع ہونے والی بچوں کی لڑائی 2 زندگیاں نگل گئی، مگر کس کی؟

پنجاب کے انفورسمنٹ افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کی منظوری

ویڈیو

تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی

وہ اسکول جو ملالہ جیسی سماجی کارکنوں کے منتظر ہیں

درزیوں کے ضائع کپڑوں سے آرٹ بنانے والی خاتون: ‘ماہانہ 2 لاکھ منافع کماتی ہوں’

کالم / تجزیہ

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر

بیت اللہ سے