دہشتگردوں کے لیے کسی قسم کی لچک قابلِ برداشت نہیں، وزیردفاع کا افغانستان کو واضح پیغام

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خیبرپختونخوا میں حکومت کو 14 سال ہوگئے، دہشتگردی ختم نہیں ہوئی، افغانستان کو بھی واضح پیغام دیتے ہیں کہ دہشتگردوں کے لیے کسی قسم کی لچک قابلِ برداشت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد لائی تو اس کا رہا سہا بھرم بھی ختم ہوجائے گا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرنے سے کتراتے ہیں اور کھل کر بات نہیں کرتے، یہ رویہ ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ بلیک اینڈ وائٹ ہے، کوئی گرے ایریا نہیں ہونا چاہیے، یا تو آپ دہشتگردوں کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے ساتھ، صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور سہولت کاروں کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا۔

وزیردفاع نے کہا کہ دہشتگردوں کے لیے کسی قسم کی لچک قابلِ برداشت نہیں اور یہ پیغام ہم افغانستان کو بھی دے رہے ہیں۔ یہاں نسل در نسل افغانستان کے لوگ بستے آئے ہیں مگر انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ نہیں لگایا، یہ بات قابلِ اصلاح نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 3 سال قبل جب وہ ڈی جی آئی ایس آئی کے ہمراہ افغانستان گئے تو اس وقت افغانستان کو واضح طور پر کہا گیا کہ ان کی سرزمین سے ہمارے دو صوبوں میں دہشتگردی ہو رہی ہے اور اس سلسلے کو روکا جائے۔ اس دورے میں خارجہ روابط اور مطالبات اٹھائے گئے مگر مطلوبہ ضمانت نہ مل سکی۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کے وزارت سے مستعفی ہونے کی خبریں، وزیر دفاع خود بول پڑے

وزیردفاع نے کہا کہ کل ہمارے 2 افسران اور 9 جوان شہید ہوئے، لہٰذا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فوج کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص کے بعد ہماری افواج نے ملک کے اندر اور باہر اپنا لوہا منوایا، ہم پر فرض ہے کہ اپنی افواج کے ساتھ کھڑے رہیں۔

انہوں نے اگلے ہفتے افغانستان جانے کے لیے ایک وفد بھیجنے کی تجویز رکھی ہے تاکہ پناہ گاہ دینے والوں کو مشترکہ طور پر جواب دیا جاسکے۔ جہاں بھی پناہ گاہیں ہوں گی، انہیں بھگتنا ہوگا۔ حکومت پاکستان اور مسلح افواج کا صبر ختم ہو چکا ہے اور دہشتگردوں کے لیے اب کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر قیادت کا فقدان اور انتشار ہے۔ پی ٹی آئی میں مختلف سطح کے افراد اپنا اقتدار قائم کرنے کے لیے کھینچا تانی کر رہے ہیں اور ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔

وزیردفاع نے مزید کہا کہ گورنر خیبرپختونخواٰ نے بتایا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ ابھی تک موصول نہیں ہوا؛ جب استعفیٰ موصول ہوگا تو اس کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا اور اس ضمن میں دو ہفتوں کے اندر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخواٰ میں دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری ہے، روزانہ شہادتیں ہوتی ہیں، اور پی ٹی آئی کی وہاں حکومت کو 14 سال ہو گئے مگر دہشتگردی ختم نہیں ہوئی، اس کا ازالہ ضروری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوبیل امن انعام 2025 آج، غزہ ڈیل میں تاخیر ٹرمپ کے لیے نقصان کا باعث بن گئی

اقوامِ متحدہ کا غزہ کے لیے 60 روزہ ہنگامی امدادی منصوبہ تیار

محمود عباس کا اسرائیلی امن کارکنوں سے ملاقات میں امن کی بحالی پر زور، فلسطینی ریاست کے قیام کا اعادہ

فیض آباد احتجاج کے باعث اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند، ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

امریکا کا اسرائیل میں 200 فوجی اہلکار بھیجنے کا فیصلہ

ویڈیو

 ’حاضر سکھر‘: ذیشان بلوچ خاموش خدمت کی نمایاں پہچان

ذہنی مرض کو توہمات یا پاگل پن سے جوڑنا اپنے پیاروں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، ڈاکٹر مودت رانا

اسلام آباد خوش منظر یا بد صورتی کا شکار شہر؟

کالم / تجزیہ

پاک سعودی عرب معاہدہ: طاقت کے توازن کی نئی تعبیر

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر