بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ طے پاگیا

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور سعودی عرب نے آج بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور غبن شدہ اثاثوں کی ریکوری کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس مفاہمت کی یادداشت پر سعودی عرب کی نگران اور انسدادِ بدعنوانی اتھارٹی (نزاھہ) کے صدر مازن بن ابراہیم الخموس اور پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں آئی ٹی اور سائبر سیکیورٹی پر پاک سعودی تعاون پر اتفاق

یاداشت پر سعودی عرب میں 8 سے 9 اکتوبر 2025 تک منعقد ہونے والے ’ایسٹ ریکوری انٹر ایجنسی نیٹ ورک برائے مینا ریجن کے افتتاحی سیشن کے دوران کیے گئے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں اداروں نے بدعنوانی اور منی لانڈرنگ سے متعلق معلومات کے تبادلے کے ذریعے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اثاثوں کا سراغ لگانا اور غبن سے حاصل ہونے والی رقم کی واپسی بھی دونوں کے لیے مشترکہ دلچسپی کے شعبے ہیں۔

مزید برآں یادداشت میں ’باہمی قانونی معاونت سے متعلق معاملات میں تعاون اور سفارتی چینلز کے ذریعے جمع کرانے سے پہلے کی درخواستوں کی تیاری کے لیے تکنیکی مدد فراہم کرنے کا بھی تصور کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

اس موقع پر بات کرتے ہوئے مازن بن ابراہیم الخموس نے بدعنوانی کے خلاف عالمی کوششوں میں نیب کی کاوشوں کو سراہا، خاص طور پر ان جدید اصلاحات کی تعریف کی جن کے نتیجے میں کم عرصے میں 6.4 ٹریلین پاکستانی روپے کی بے مثال وصولیاں ہوئی ہیں۔

 انہوں نے خاص طور پر چیئرمین نیب کے مینا ریجن فورم سے خطاب کی تعریف کی جس میں بدعنوانی پر قابو پانے میں تمام ریاستوں کو درپیش چیلنجز کو حقیقی انداز میں پیش کیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد نے بدعنوانی کے خلاف یکے بعد دیگرے اقدامات کرنے پر سعودی قیادت کو سراہا، جس سے خطے میں انسدادِ بدعنوانی کی کوششوں کو نئی جان ملی ہے۔ انہوں نے خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے اہم دفاعی معاہدے کی تعریف کی جو دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

چیئرمین نیب نے دو طرفہ تعاون اور برادرانہ تعلقات کو مزید پختہ کرنے کے لیے نزاھہ کے صدر عزت مآب مازن بن ابراہیم الخموس کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوبیل امن انعام 2025 آج، غزہ ڈیل میں تاخیر ٹرمپ کے لیے نقصان کا باعث بن گئی

اقوامِ متحدہ کا غزہ کے لیے 60 روزہ ہنگامی امدادی منصوبہ تیار

محمود عباس کا اسرائیلی امن کارکنوں سے ملاقات میں امن کی بحالی پر زور، فلسطینی ریاست کے قیام کا اعادہ

فیض آباد احتجاج کے باعث اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند، ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری

امریکا کا اسرائیل میں 200 فوجی اہلکار بھیجنے کا فیصلہ

ویڈیو

 ’حاضر سکھر‘: ذیشان بلوچ خاموش خدمت کی نمایاں پہچان

ذہنی مرض کو توہمات یا پاگل پن سے جوڑنا اپنے پیاروں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، ڈاکٹر مودت رانا

اسلام آباد خوش منظر یا بد صورتی کا شکار شہر؟

کالم / تجزیہ

پاک سعودی عرب معاہدہ: طاقت کے توازن کی نئی تعبیر

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر