میٹا کے زیرِ انتظام میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے کال شیڈول کرنے کی نئی فیچر متعارف کرا دی ہے۔
اس فیچر کے ذریعے صارفین گروپ یا انفرادی کالز کے لیے پہلے سے وقت طے کرکے دعوت نامہ بھیج سکتے ہیں، شرکا کی تصدیق دیکھ سکتے ہیں اور مقررہ وقت پر باآسانی کال میں شامل ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئرنگ کے لیے نئے فیچرز متعارف کروا دیے
واٹس ایپ کے مطابق، یہ سہولت ڈیسک ٹاپ ایپ پر دستیاب ہے اور صارفین انٹرنیٹ کنکشن کے ذریعے مفت وائس کالز کر سکتے ہیں۔
یہ فیچر Windows 10 (ورژن 1903 یا اس سے جدید) اور macOS 11 یا اس سے جدید سسٹمز پر کام کرے گا۔ البتہ، واٹس ایپ ویب پر کالنگ فیچر دستیاب نہیں ہے۔













