سعودی عرب میں ماحولیاتی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید گاڑیاں متعارف

ہفتہ 11 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں ماحولیاتی ہنگامی حالات سے تیزی اور مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے نیشنل سینٹر فار انوائرنمنٹل کمپلائنس (این سی سی سی) نے 6 جدید ‘ماحولیاتی ایمرجنسی ریسپانس گاڑیاں’ متعارف کرا دی ہیں۔

یہ خصوصی گاڑیاں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں جن میں آلودگی اور خطرناک اخراج کی پیمائش کے نظام شامل ہیں۔ یہ ٹیموں کو کسی بھی ماحولیاتی حادثے یا کیمیائی خطرے کے مقام تک کم سے کم وقت میں پہنچنے میں مدد فراہم کریں گی۔

یہ بھی پڑھیے: ماحولیاتی بہتری کے لیے سعودی عرب کی قیادت میں تکنیکی انقلاب کا آغاز

این سی ای سی کے ترجمان اور میڈیا و کمیونیکیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سعد المطرفی نے بتایا کہ یہ گاڑیاں ماحولیاتی آلودگی کی پیمائش کے جدید نظاموں سے آراستہ ہیں جو ہوا کے معیار اور ممکنہ خطرات کے بارے میں درست اور فوری ڈیٹا فراہم کرتی ہیں۔

ان گاڑیوں کو مملکت کے مختلف علاقوں، بشمول ریاض، شمالی سرحدی علاقہ، مدینہ، مکہ، جازان اور مشرقی صوبہ میں تعینات کیا جائے گا۔

المطرفی کے مطابق، یہ گاڑیاں موبائل ماحولیاتی مانیٹرنگ اسٹیشن کے طور پر کام کرتی ہیں جن میں گیس کے تجزیے اور ہوا کے معیار کی جانچ کے مربوط نظام موجود ہیں۔ یہ پورے مملکت میں ماحولیاتی واقعات پر فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بناتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی وقت میں ڈیٹا اکٹھا کر کے اور اس کا تجزیہ کر کے فوری اصلاحی اقدامات ممکن بنائے جاتے ہیں تاکہ ماحولیاتی چیلنجز کا بر وقت مقابلہ کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے: دولت مشترکہ اجلاس: پاکستان کی ماحولیاتی عمل اور تنازعات کے حل میں تعاون کی حمایت

این سی ای سی کے مطابق، ان گاڑیوں میں 25 سے زائد جدید آلات، حفاظتی سامان، اور پیمائش کے اوزار نصب کیے گئے ہیں۔ ان میں خطرناک گیسوں کی پیمائش کے آلات، انفراریڈ تھرمومیٹرز، سیمپل کلیکشن بیگز اور حیاتیاتی و کیمیائی تحفظی سوٹس شامل ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی گاڑیاں مملکت کے پائیدار ترقی کے اہداف کے عین مطابق ہیں جو سعودی وژن 2030 کے تحت ایک صحت مند، خوشحال اور سرسبز مستقبل کے لیے حکومت کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

پاکستان میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 30 تک پہنچ گئی

مریم نواز کا ایک اور سنگ میل، موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا افتتاح

فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے دیوالی پر 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم

ویڈیو

پی ایس ایل 2026 میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا امکان، کونسے شہر زیر غور؟

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟