کوشش ہوگی کہ ہوم گراؤنڈ پر زیادہ سے زیادہ میچز جیتیں، شان مسعود کی ٹیسٹ سیریز سے قبل گفتگو

ہفتہ 11 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اس بار نسبتاً بہتر تیاری ہے، حالیہ سیریز ہمارے لیے ایک اچھا موقع ہے کہ اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔

لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساجد خان ہمارے اہم کھلاڑی ہیں، انہیں وائرل فلو ہوا تھا اب واپس آگئے ہیں، ہم اپنی میڈیکل ٹیم سے بات کریں گے، ہم وقت لے کر ان کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری

شان مسعود نے اپنی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایسا پِچ بنائے جس میں ٹیسٹ میچز ڈرا ہو، زیادہ رنز کے بجائے ہم 20 وکٹیں لینے پر زیادہ توجہ دیں گے، ایسے میں ہمیں اپنی توقعات کھلاڑیوں سے کم رکھنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ہوم گراونڈ پر زیادہ سے زیادہ میچز جیتیں، باولنگ پر کام کیا ہے اور فیلڈنگ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جنوبی افریقہ کی پاکستان میں اسپن وکٹوں کے لیے خصوصی تیاریاں مکمل

اس موقع پر جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرام نے کہا کہ پچھلے سائیکل میں ہم نے اچھا پرفارم کیا، ہم پاکستان میں اسپن وکٹ کی توقع کررہے ہیں، بابر اعظم کی وکٹ اہم ہوتی ہے ان کو آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہا ہے جس کا اسے فائدہ ہوگا لیکن ہم اپنی کوشش کریں گے، ہم آج پِچ دیکھیں گے اور مشاورت کے بعد ٹیم کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025 کا حصہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے شروع ہوگا اور دوسرا راولپنڈی اسٹیڈیم میں 20 تا 24 اکتوبر کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر تاحیات پابندی

غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف کل مصر روانہ ہوں گے

فلم فیئر ایوارڈز 2025: ’لاپتا لیڈیز‘ چھا گئی، عالیہ بھٹ بہترین اداکارہ قرار

افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: پاک فوج

پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر، دفاع وطن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

ماہرہ خان اور فواد خان کی رومانوی فلم ’نیلوفر‘ کا ٹریلر جاری، مداحوں میں جوش و خروش

پاکستان اور سعودی عرب کی اٹوٹ دوستی کی علامت فیصل مسجد

کراچی میں چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں؟ واپس کیسے پائیں؟

کالم / تجزیہ

ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی کامیابی کی کہانی

جین زی: گزشتہ سے پیوستہ

کیا غزہ میں جنگ بندی دیرپا ثابت ہوگی؟ خدشات،اثرات، مضمرات