ڈراما سیریل جمع تقسیم‘ میں نُدرت آپا کا کردار آمنہ خان کی نئی پہچان بن گیا

ہفتہ 11 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نجی ٹی وی کا ڈراما جمع تقسیم حالیہ دنوں میں خاصا مقبول ہورہا ہے، جس میں سینیئر اداکارہ، ماڈل اور ڈائریکٹر آمنہ خان نے ایک مضبوط مگر منفی کردار ’نُدرت آپا‘ کے طور پر نیا تاثر چھوڑا ہے۔

آمنہ خان کا پس منظر

آمنہ خان پاکستان کے 1990 کی دہائی کے مقبول ترین چہروں میں سے ایک رہی ہیں۔ انہوں نے اپنا کیرئیر گلوکار اور ہدایتکار جواد بشیر کے ساتھ شروع کیا، جن کے مزاحیہ پروگرام اور گانے اُس وقت بہت مشہور ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ آمنہ ملک کیوں اپنی بیٹیوں کو شوبز کی دنیا سے دور رکھنا چاہتی ہیں؟

 آمنہ خان متعدد ہٹ میوزک ویڈیوز میں نظر آئیں، جن میں جواد بشیر کا مشہور گانا Yes Love بھی شامل ہے۔ بعد ازاں وہ کامیڈی شوز، ڈراموں اور ہدایتکاری میں بھی سرگرم رہیں۔

جمع تقسیم‘ میں واپسی

حال ہی میں آمنہ خان نے جمع تقسیم کے ذریعے دوبارہ ٹی وی پر توجہ حاصل کی، ڈرامے میں وہ ’نُدرَت آپا‘ کے کردار میں نظر آرہی ہیں، جسے ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔ اداکارہ کے مطابق انہیں توقع نہیں تھی کہ کردار کو اتنی جلدی پذیرائی ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی بڑی تعداد ڈرامے کی کہانی سے خود کو جوڑ رہی ہے، کیونکہ یہ حقیقی زندگی کے مسائل پر مبنی ہے۔

کردار کیسے ملا؟

آمنہ خان نے بتایا کہ انہیں یہ کردار ہدایتکار سیف حسن کے ذریعے ملا۔ سیف حسن نے ابتدا میں انہیں اپنے ایک اور منصوبے کے لیے رابطہ کیا تھا، مگر اس وقت وہ پروجیکٹ مکمل نہیں ہو پایا، اس لیے انہوں نے جمع تقسیم کی کہانی آمنہ خان کو تجویز کی۔

آمنہ خان نے پہلے ہی ہاں کر دی، بعد میں جب اسکرپٹ پڑھا تو اندازہ ہوا کہ کردار خاصا مشکل ہے، لیکن چونکہ وعدہ کرچکی تھیں، اس لیے کام جاری رکھا۔ ان کے مطابق یہ تجربہ دلچسپ ثابت ہوا اور ٹیم نے بہترین انداز میں کام کیا۔

ندرَت آپا کون ہے؟

آمنہ خان کے مطابق ندرَت آپا ایک ایسی عورت ہے جو اپنی ماں کی عکاسی کرتی ہے، ایک ایسی ماں جس کی دنیا گھر کی چار دیواری سے آگے نہیں بڑھتی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈراما ’ڈائن‘ میں مہوش حیات کی اسٹائلنگ ہٹ یا فلاپ؟

 ندرَت آپا گھر کی بڑی بہن اور والدین کی لاڈلی ہے، جو ان کی سوچ اور اقدار کو آگے بڑھاتی ہے۔ وہ اپنے گھر میں اختیار رکھنے والی خاتون ہے، جس کے فیصلے باقی سب پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ تاہم جب خاندان کا سب سے چھوٹا بیٹا شادی کرتا ہے تو گھر میں تنازعات جنم لیتے ہیں اور ندرَت آپا کی شخصیت کا منفی پہلو نمایاں ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

آمنہ خان کا کہنا ہے کہ ندرَت آپا کا کردار مکمل طور پر منفی ہے، مگر اس کی حقیقت پسندی کی وجہ سے ناظرین اس سے خود کو جوڑ لیتے ہیں، اکثر لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ کہانی ان کے اپنے گھر کی کہانی جیسی ہے۔

ڈرامے کا اہم موضوع، ہراسانی اور خاندانی دباؤ

جمع تقسیم میں خواتین کے مسائل، خصوصاً ہراسانی جیسے حساس موضوع کو نہایت سنجیدگی سے پیش کیا گیا ہے۔ آمنہ خان کے مطابق ایسے واقعات ہمارے معاشرے میں موجود ہیں لیکن اکثر گھروں میں لوگ سمجھ نہیں پاتے کہ ان سے نمٹا کیسے جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ڈرامہ ’جنت سے آگے‘ کی کہانی ندا یاسر کی ہے؟

 ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ ایک لڑکی کے ساتھ کچھ غلط ہورہا ہے مگر گھر کی عورتیں باوجود احساس کے کچھ کر نہیں پاتیں۔

ڈرامہ معاشرتی سوچ، عورت کی خودمختاری، اور خاندانی رشتوں کے تضادات پر گہری روشنی ڈالتا ہے اور ندرَت آپا کا کردار اس پورے نظام کی نمائندگی کرتا ہے جو برسوں سے عورت کو خاموشی، خوف اور روایت کے بوجھ تلے دبا رہا ہے۔

مختصر یہ کہ ندرَت آپا صرف ایک کردار نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کے اُن رویّوں کی علامت ہے جو محبت کے نام پر قابو پانے اور روایت کے نام پر ظلم کرنے کو جائز سمجھتے ہیں اور یہی جمع تقسیم کی اصل طاقت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس

اسرائیل نے مغربی کنارے میں موجود الجزیرہ کے دفتر کی بندش 7ویں بار بڑھا دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا افغانستان کی جارحیت پر سخت ردِعمل، پاک فوج کو خراج تحسین

جعلی ملک ‘ٹورینزا’ کا پاسپورٹ لے کر خاتون کے امریکا پہنچنے کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

’ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر حد تک جائے گا‘، صدر اور وزیراعظم کا افغان جارحیت پر سخت ردِعمل

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کی اٹوٹ دوستی کی علامت فیصل مسجد

کراچی میں چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں؟ واپس کیسے پائیں؟

کراچی سے چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں، انہیں واپس لینے کے لیے کیا کرنا ضروری ہے؟

کالم / تجزیہ

ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی کامیابی کی کہانی

جین زی: گزشتہ سے پیوستہ

کیا غزہ میں جنگ بندی دیرپا ثابت ہوگی؟ خدشات،اثرات، مضمرات