’رولز وولز پتا ہیں‘، کون بنے گا کروڑ پتی میں 5ویں جماعت کے طالب علم کو اوور کانفیڈنس دکھانا مہنگا پڑگیا

پیر 13 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور کوئز شو کون بنے گا کروڑ پتی (KBC) سیزن 17 میں حالیہ دنوں بچوں کے خصوصی ایڈیشن کا آغاز کیا گیا ہے، جہاں کمسن اور ذہین بچے اپنی معلومات اور حاضر جوابی سے ناظرین کو متاثر کر رہے ہیں۔ تاہم، ایک تازہ قسط میں نشر ہونے والا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس میں ایک کم عمر امیدوار نے نہ صرف میزبان امیتابھ بچن سے بدتمیزی کا مظاہرہ کیا بلکہ اپنی غیر ضروری خود اعتمادی (اوور کانفیڈنس) کے باعث کوئی انعام جیتے بغیر مقابلے سے باہر ہو گیا۔

حالیہ قسط میں شامل ہونے والا بچہ اشیت بھٹ، جو کہ گاندھی نگر (گجرات) سے تعلق رکھتا ہے اور پانچویں جماعت کا طالب علم ہے، ابتدا سے ہی شو میں غیر معمولی خود اعتمادی کا مظاہرہ کرتا نظر آیا۔ جیسے ہی امیتابھ بچن نے شو کے قواعد وضوابط بیان کرنا شروع کیے، اشیت نے میزبان کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ ’مجھے رولز معلوم ہیں، اس لیے آپ مجھے رولز مت سمجھائیں‘۔

اس کے بعد بھی، دورانِ مقابلہ بچہ بارہا امیتابھ بچن کی بات کاٹتا رہا اور سوالات کے مکمل ہونے سے پہلے ہی جوابات لاک کروانے پر زور دیتا رہا۔ تاہم، جب رامائن سے متعلق ایک سوال آیا تو اشیت نے خود ہی آپشنز مانگے اور بعد میں اعتماد بھرے انداز میں کہا ’سر، ایک کیا، اُس پر چار لاک لگا دو، لیکن لاک کرو‘۔

یہ بھی پڑھیں: ’کون بنے گا کروڑ پتی‘: امیتابھ بچن ایک قسط کا کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

بدقسمتی سے، اس سوال کا جواب غلط ثابت ہوا اور یوں اشیت بغیر کوئی انعام حاصل کیے شو سے باہر ہو گیا۔ اس موقع پر امیتابھ بچن نے نرمی سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’کبھی کبھی بچے اوور کانفیڈنس میں غلطی کر دیتے ہیں‘۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ جہاں کچھ افراد نے بچے کے رویے کو ’بدتمیزی‘ اور ’بے ادبی‘ قرار دیا، وہیں بعض صارفین نے کہا کہ یہ محض ایک بچہ ہے، جو ممکنہ طور پر کیمروں اور اسٹیج کے ماحول سے مرعوب ہو کر جذباتی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: امیتابھ بچن کے بعد ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کا نیا میزبان کون ہوگا؟

کئی ناظرین نے اس واقعے کو ’سبق آموز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ذہانت کے ساتھ ساتھ ادب، انکساری اور بڑوں کا احترام بھی کامیابی کے لیے نہایت ضروری عناصر ہیں۔

واضح رہے کہ ’کون بنے گا کروڑ پتی 17‘ کو ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹس (TRP) کے حوالے سے بھی حالیہ دنوں میں کمی کا سامنا ہے، اور اس واقعے کے بعد شو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر بحث کا مرکز بن گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟