سعودی عرب کا تاریخی شہر العلا ایک بار پھر کھیلوں کے اہم ایونٹ کی میزبانی کے لیے تیار

بدھ 15 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب کا تاریخی شہر العلا ایک بار پھر کھیلوں اور مہم جوئی کے شوقین افراد کے لیے مرکزِ توجہ بن گیا ہے، جہاں العلا برداشت دوڑ (24 گھنٹے) اور نصف میراتھن العلا جیسے بڑے مقابلوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ دونوں ایونٹس نبضِ العلا فیسٹیول کا حصہ ہیں، جو اس سال صحت، توازن اور قدرتی طرزِ زندگی کے فروغ کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ریاض میں انٹرپول کی دوسری ’فیوچر آف پولیسنگ کانگریس‘ میں 40 ممالک کی شرکت

تفصیلات کے مطابق، العلا برداشت دوڑ 31 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 تک مغیرا اسپورٹس ولیج میں ہوگی۔ دوڑ کا ٹریک 8.7 کلومیٹر پر مشتمل ہے، جس پر کھلاڑی مسلسل 24 گھنٹے تک دوڑ لگائیں گے۔ مقابلے میں انفرادی طور پر یا ٹیموں کی صورت میں حصہ لیا جا سکے گا، جن کی درجہ بندی مکمل کیے گئے چکروں کی بنیاد پر کی جائے گی۔

انتظامیہ کے مطابق ایونٹ کے مقام پر کیمپنگ، رہائش، کھانے پینے، اور تفریح کے لیے تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ لائیو میوزک، کھانے کے اسٹالز اور نتائج دکھانے والی بڑی اسکرین ایونٹ کو مزید پرجوش بنائیں گی۔

ادھر نصف میراتھن العلا 25 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس میں شرکا کو ہاتھی پہاڑ سمیت تاریخی وادی العلا کے حسین مناظر سے گزرتے ہوئے دوڑنے کا موقع ملے گا۔ یہ مقابلہ مردوں، خواتین اور خاندانوں کے لیے کھلا ہے، جبکہ مختلف فاصلوں کے ٹریک (1.5، 3، 5، 10 اور 21 کلومیٹر) سب کی دلچسپی کو مدنظر رکھ کر تیار کیے گئے ہیں۔

پیشہ ور کھلاڑی کے لیے 21 کلومیٹر کا مقابلہ سب سے نمایاں قرار دیا گیا ہے، جبکہ 10 کلومیٹر کی دوڑ درمیانی سطح کے کھلاڑیوں کے لیے ہوگی۔ 5 کلومیٹر کا ٹریک نئے عدّائوں کے لیے موزوں رکھا گیا ہے، اور کم عمر بچوں و خاندانوں کے لیے مختصر مسافت کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: 114 سالہ میراتھن لیجنڈ فوجا سنگھ سڑک حادثے میں چل بسے، مودی سمیت اہم شخصیات کا اظہار افسوس

ماہرین کے مطابق، العلا میں یہ ایونٹس نہ صرف جسمانی برداشت اور ٹیم ورک کو فروغ دیں گے بلکہ اس علاقے کے قدرتی حسن، ماحولیاتی توازن اور صحت مند طرزِ زندگی کی پہچان کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ فیسٹیول کے دوران یوگا، سائیکلنگ، واکنگ اور فطرت کے قریب دیگر سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، تاکہ شرکاء اور زائرین کو ایک بھرپور اور یادگار تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

پاکستان اور بھارت انڈر 19 کا تاریخی ٹکراؤ، سپر 6 میں اہم معرکہ

نیویارک میں برف ہٹانے کے لیے ’ہاٹ ٹب‘ متعارف، شہریوں کو آسانی کی امید

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: 8 فروری احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے