معروف کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے Kap’s Cafe پر 4 ماہ میں تیسری بار فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد لارنس بشنوئی گینگ کے دو بدنام زمانہ گینگسٹرز، گولڈی ڈھلوں اور کلویرد سدھو عرف نیپالی نے مبینہ طور پر حملے کی ذمہ داری قبول کی اور وارننگ دی کہ ’گولیاں کہیں سے بھی چل سکتی ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کے کیفے پر 2 بار فائرنگ کیوں کی گئی، وجہ سامنے آگئی
گولڈی ڈھلوں اور کلویرد سدھو (نیپالی) نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ ہم سے جس کا جھگڑا ہے، وہ دور رہیں۔ جو غیرقانونی کام کرتے ہیں اور پیسے نہیں دیتے، وہ تیار رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بالی ووڈ میں جو لوگ مذہب کے خلاف بولتے ہیں، انہیں خبردار کیا جاتا ہے کہ وہ تیار رہیں گولیاں کہیں سے بھی چل سکتی ہیں۔
وائرل اسکرین شاٹس کے مطابق، گولڈی ڈھلوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کپل شرما کو فون کیا تھا لیکن ’اس نے کال کا جواب نہیں دیا‘، جس کی وجہ سے فائرنگ کی گئی۔ پیغام میں ایک اور دھمکی دی گئی کہ ’اگر اب بھی جواب نہ دیا، تو اگلا ایکشن ممبئی میں ہوگا‘۔ اسی تناظر میں حکام نے کپل شرما کے ممبئی والے گھر کی سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔
Gangster Goldy Dhillon, associated with Lawrence Bishnoi gang claimed responsibility
"We called him, but he did not answer the call.. If he still does not respond, we will take further action in Mumbai soon…," Goldy stated in SM post #Canada #KapilSharma https://t.co/jw8XVWlOje pic.twitter.com/P8Sl38AS2D
— Ishani K (@IshaniKrishnaa) August 7, 2025
واضح رہے کہ 10 جولائی کو ہونے والے پہلے حملے کی ذمہ داری لڈی گینگ نے قبول کی تھی، جو کالعدم خالصتانی تنظیم باببر خالصہ انٹرنیشنل (BKI) سے منسلک ہے۔8 اگست کے دوسرے حملے میں تقریباً 25 گولیاں چلائی گئیں۔














