سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال نارتھ ناظم آباد کے ملازمین کو 5 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر اسپتال قریباً بند ہو گیا ہے، جہاں اب صرف او پی ڈی جزوی طور پر چل رہی ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق تنخواہیں بند ہونے کے باعث اسپتال کی بیشتر سروسز متاثر ہو چکی ہیں جبکہ 4 سو سے زائد ملازمین کو گزشتہ 5 ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا کے 26 ہزار سے زائد پرائمری اسکولز بند، اساتذہ کا دھرنا جاری
ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر شدید احتجاج کیا ہے اور اسپتال کے مختلف شعبے بند کر دیے گئے ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال کا نظرثانی شدہ بجٹ منظور ہو چکا ہے اور توقع ہے کہ جلد ہی بقایا تنخواہوں کی ادائیگی کر دی جائے گی۔














