فیصلہ کن ٹیسٹ: پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں اسلام آباد پہنچ گئیں

جمعہ 17 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں جمعہ کی شام لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی ہیں ۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کل اسلام آباد کلب میں ساڑھے 12 سے ساڑھے 3 بجے تک پریکٹس کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کو شکست دے کر پاکستان نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 20 اکتوبر سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو93  رنز سے شکست دی تھی ۔

مزید پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی کامیابی کی کہانی

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق میچز کے دوران بالخصوص رش کے اوقات میں ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوسکتی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دفتری یا مصروف اوقات میں سفر کے لیے اضافی وقت کے ساتھ نکلیں تاکہ کسی پریشانی سے بچا جا سکے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے ٹکٹ فروخت کے لیے جاری

ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی مؤثر نگرانی اور شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

’پولیس کی پوری کوشش ہوگی کہ عوام کو کم سے کم دشواری کا سامنا ہو، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 یا ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟