قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ افغانستان نے تمام احسانات بھلا کر سرحدوں پر کھلی جارحیت کی، جس کا ہماری افواج نے بھرپور جواب دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردوں کے لیے کسی قسم کی لچک قابلِ برداشت نہیں، وزیردفاع کا افغانستان کو واضح پیغام
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا، حالانکہ پاکستان ہمیشہ افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔
پاکستان ہمیشہ اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا افغانوں کی مشکلات کو اپنی مشکل سمجھا ۔ اپنی سرحدیں اپنے بھائیوں کے لیے کھول دیں ۔ چالیس لاکھ مہاجرین کو اپنی سر زمین پر بسایا ۔ میں ذاتی طور پر اپنے وسائل کے مطابق 350 افغان گھرانوں کی دیکھ بھال کرتا ہوں لیکن انتہای افسوس سے کہنا…
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 18, 2025
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 40 لاکھ افغان مہاجرین کو اپنی سرزمین پر پناہ دی اور ہر مشکل وقت میں افغانستان کا ساتھ دیا۔
’ 350 افغان گھرانوں کی کفالت کرتا ہوں‘
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر اپنے وسائل کے مطابق 350 افغان گھرانوں کی کفالت کرتا ہوں، مگر افسوس کہ افغانستان اس برادر ملک کو فراموش کر کے دشمن قوتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، جو پہلے ہی پاکستان کے اندر دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہی ہیں۔














