بلوچستان: غذائی قلت کا شکار بچوں کی امداد کے لیے حکومت اور اقوام متحدہ کے ادارے کے مابین معاہدہ

بدھ 17 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں غذائی قلت کا شکار ہونے والے بچوں کی امداد اور اس کی روک تھام کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے اور بلوچستان حکومت کے مابین لائیو لیووڈ سپورٹ پراجیکٹ کا معاہدہ طے پا گیا۔

اس معاہدے کے تحت بلوچستان کے 2 اضلاع میں غذائی اہداف کے حصول اور زرعی تحفظ کے حصول میں مدد مل سکے گی۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک اور حکومت بلوچستان کے اشتراک سے بلوچستان کے2 اضلاع گوادر اور لسبیبلہ میں لائیولی ووڈ اسپورٹ پراجیکٹ اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈبلیو ایف پی کی پاکستان میں قائم مقام کنٹری ڈائریکٹر راتھی پالکرشنن جبکہ حکومت بلوچستان کی جانب سے پراجیکٹ کے سربراہ رحمت دشتی نے نمائندگی کی۔

اس موقع پر راتھی پالکرشنن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ شراکت داری ہمارے مشترکہ غذائی اہداف کو حاصل کرنے میں مدد گار ثابت ہوگی جبکہ رحمت دشتی نے عالمی ادارہ خوراک کی غذائی اورزرعی تحفظ کے لیے صوبے میں اعانت کو سراہا اور اسے صوبے کے ان اضلاع کے غریب طبقے کے لیے مدد کا ذریعہ قرار دیا۔

عالمی ادارہ خوراک کی سربراہ نے کہا کہ یہ پراجیکٹ غذائیت سے متعلق رویوں میں تبدیلی اور غذائی قلت کی روک تھام میں کارگر ثابت ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بچوں کی غذائی قلت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے 15 اضلاع میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق 2 سال سے کم عمر کے تقریباً ایک تہائی بچے درمیانے درجے کی غذائی قلت اور 14 فیصد شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔

ڈبلیو ایف پی سندھ اور بلوچستان کے 23 اضلاع میں ٹارگٹڈ سپلیمنٹری فیڈنگ پروگرام کے ذریعے بچوں اور حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں کیسز کے علاج میں معاونت کر رہا ہے۔

گوادر لسبیلہ لائیولی ووڈ سپورٹ پراجیکٹ گوادر اور لسبیلہ اضلاع میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لیے سرگرم عمل ہے جس کا مقصد مقامی افراد کے تعاون سے ترقی کے عمل کو مزید بہتر اور عوامی مفاد کے مطابق ہم آہنگ کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افریقہ کی منڈیوں میں داخلے کا سنہری موقع، یوگنڈا کی پاکستان کو 25 سال تک ٹیکس چھوٹ سرمایہ کاری کی پیشکش

صومالی قزاقوں کو تاوان ادا نہیں کریں گے، پاکستان عالمی قوانین کا پابند ہے، اسحاق ڈار

ملک کے مختلف علاقوں میں 30 اگست سے 4 ستمبر تک بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کا بند راستے کھولنے اور انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا اعلان، گرین بس سروس کا افتتاح کردیا

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے نائیکوپ فعال، ویزے کا بھی کوئی مسئلہ نہیں، تحریک انصاف کا منفی پروپیگنڈا بے نقاب

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں