سی پیک منصوبے خطے کے رابطوں میں گیم چینجر ثابت ہوں گے، اسحاق ڈار

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 کا انعقاد ہوا، جس میں نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان سمیت خطے کے مختلف ممالک کے وزرائے ٹرانسپورٹ نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان علاقائی رابطوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی میں ٹرانسپورٹ کا شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور علاقائی روابط کا فروغ اجتماعی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی شاہراہیں خطے کے ممالک کے درمیان رابطہ کاری میں مؤثر کردار ادا کر رہی ہیں۔ حکومت ریل اور روڈ نیٹ ورکس کو ترجیحی بنیادوں پر فروغ دے رہی ہے تاکہ خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو تقویت ملے۔

مزید پڑھیں: جاپانی سفیر کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

انہوں نے بتایا کہ پاکستان جنوبی ایشیا اور وسطی ایشیا کے درمیان رابطے کا قدرتی ذریعہ ہے اور سی پیک کے تحت روڈ منصوبے علاقائی روابط کے فروغ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے نیٹ ورک منصوبہ زیر غور ہے جو وسطی ایشیا کے ساتھ تجارتی راہداری کو مضبوط بنائے گا۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اپنی بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے اور ای پورٹ کے منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان برآمدات پر مبنی معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ روابط کا فروغ صرف تجارت نہیں بلکہ اعتماد سازی کا بھی ذریعہ ہے اور اجتماعی ترقی کا ہدف اسی صورت حاصل کیا جا سکتا ہے جب خطے کے ممالک ایک دوسرے سے مضبوطی سے جڑے ہوں۔

مزید پڑھیں: آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

پاکستان نے شاہراہوں کی بہتری پر بھاری سرمایہ کاری کی تاکہ خطے میں معاشی ترقی کے نئے دروازے کھل سکیں، وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان

افتتاحی خطاب میں وفاقی وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ اور کنیکٹیویٹی معاشی ترقی کے زینے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا مربوط نظام ملک کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اور حکومت اس شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ موٹرویز اور ہائی ویز کی تعمیر حکومت کے عزم کا مظہر ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور ماحولیاتی مطابقت رکھنے والے نظام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کو چلانا نہیں بیچنا میری ذمہ داری، لیکن اونے پونے فروخت نہیں کرسکتے، وزیر نجکاری عبدالعلیم خان

انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان خطے کے دیگر ممالک سے روابط بڑھا رہا ہے اور جدید ٹرانسپورٹ نظام کے ذریعے ملک کی برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان نے شاہراہوں اور سڑکوں کی بہتری پر بھاری سرمایہ کاری کی ہے تاکہ خطے میں آمدورفت، تجارت اور معاشی ترقی کے نئے دروازے کھل سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟