فون چوری اور چھیننے کی بڑھتی وارداتیں: اپنے فون کو کیسے محفوظ بنائیں؟

جمعرات 18 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

موبائل فون چوری یا گم ہو جانے کی صورت میں اس میں موجود سوشل میڈیا اکاؤنٹس، تصاویر اور ذاتی معلومات خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔

 اگر آپ کا موبائل فون چوری ہو جائے تو کون سے ایسے اقدامات کرنے چاہئیں جس سے ان معلومات کا کوئی غلط استعمال نہ کرے اور آپ بڑے نقصان سے بچ جائیں۔

ویسے تو آئی فون کو پرائیویسی اور سیکیورٹی کے لحاظ سے اینڈرائیڈ فون پر سبقت حاصل ہے۔  اور فون چوری یا ہیک ہونے کی صورت میں ڈیٹا تک رسائی آسان نہیں ہے۔ لیکن ٹیکنالوجی کے جدید دور میں ناممکن بھی نہیں ہے۔ فون چور یا ہیکرز آپ کے آئی فون کا پاس کوڈ استعمال کرتے ہوئے ایپل آئی ڈی کا پاسورڈ اور پاس کوڈ دونوں تبدیل کر سکتے ہیں۔

آئی فون کی سیٹنگ میں کئی ایسی چیزیں موجود ہیں جس کے ذریعے ڈیٹا تک رسائی آسان نہیں ہے۔ لیکن معمولی سی کوتاہی کی وجہ سے بعض اوقات ہم نہ صرف اپنا ڈیٹا کھو سکتے ہیں بلکہ اس ڈیٹا کے غلط استعمال کا بھی خدشہ ہوتا ہے۔ تاہم چوری ہونے کی صورت میں چند اقدامات کے ذریعے صارفین اپنے آئی فون کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ اور ڈیٹا ضائع ہونے یا معلومات کے غلط استعمال جیسے کسی ناخوشگوار واقعے یا نقصان سے بچ سکتے ہیں۔

اپنے فون کو کیسے محفوظ بنائیں؟

  اس کے لیے سب سے پہلے فون سیٹینگز میں جائیں اور سکرین ٹائم میں جا کر (Content & Privacy Restrictions) کو آن کرلیں

 اس کے بعد اکاؤنٹ چینجز اور پاس کوڈ چینجز کو (Dont’t Allow) کر دیں

اس کے بعد نیا سکرین ٹائم پاس کوڈ سیٹ کریں، تاکہ اگر چوری یا گم ہو جانے کی صورت میں کوئی آئی فون ان لاک کر بھی لے تو نئے پِن کوڈ کے بغیر اکاؤنٹ سیٹنگ نہیں چھیڑ پائے گا اور نہ ہی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر پائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل