قلعہ سیف اللہ کے اسپن غر پہاڑ میں جنگلات کی آگ، صوبے میں ماحولیاتی خطرات بڑھنے لگے

جمعہ 24 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے اسپن غر پہاڑ کے جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع شام 5 بجے موصول ہوتے ہی ضلعی انتظامیہ، لیویز فورس اور محکمہ جنگلات کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، آگ پہلے جنگلی گھاس اور جھاڑیوں میں لگی جو بعد میں شدت اختیار کرتے ہوئے شنگھڑ کے وسیع علاقے تک پھیل گئی اور اب ژوب کی حدود کی جانب بڑھ رہی ہے۔ انتظامیہ کے مطابق تیز ہواؤں اور خشک موسم کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات درپیش ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے کیمپ آفس اسلام آباد میں آگ بھڑک اٹھی

ڈی سی قلعہ سیف اللہ.نے فوری طور پر پی ڈی ایم اے سے امداد کی درخواست کی جس پر پی ڈی ایم اے نے دو ریسکیو ٹیمیں رات گئے روانہ کر دیں۔ ان ٹیموں میں 12 اہلکار، 2 ایمبولینسز، فائر فائٹنگ آلات، 100 فائر بالز، فائر بیٹرز اور حفاظتی ماسک شامل ہیں۔ ٹیمیں قریبی آبادیوں کی حفاظت اور آگ بجھانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

جنگل میں آگ بھجانے کا کام جاری ہے محکمہ جنگلات کے حکام کا بتانا ہے کہ آگ بھجانے کے بعد نقصانات کا اندازاہ لگایا جائے گا۔

بلوچستان میں گزشتہ چند برس کے دوران جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ زرغون، شاہرگ، زرندہ، شیرانی اور زرمت کے پہاڑی جنگلات میں بھی ماضی میں ایسی آگ لگی جس سے ہزاروں ایکڑ پر پھیلا قدرتی جنگلی نظام تباہ ہو گیا۔

محکمہ جنگلات کے مطابق ان آتشزدگیوں سے نہ صرف قیمتی درخت ناپید ہو رہے ہیں بلکہ جنگلی حیات، آبی نظام اور مقامی آب و ہوا بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ جنگلات کے خاتمے سے بارشوں میں کمی، زمینی کٹاؤ، اور درجہ حرارت میں اضافہ جیسے اثرات نمایاں ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: فوجی افسر کی منگیتر پر پولیس کا جنسی تشدد، بھارت میں احتجاج کی آگ بھڑک اٹھی

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق بلوچستان میں جنگلات کی آگ پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، جن میں فائر الرٹ مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب،مقامی کمیونٹی کی تربیت برائے ابتدائی آگ بجھانے کی کارروائیاں، محکمہ جنگلات کو جدید آلات اور افرادی قوت سے لیس کرنا، اور متاثرہ علاقوں میں شجرکاری مہمات کا آغاز شامل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فوری اور مربوط حکمتِ عملی نہ اپنائی گئی تو بلوچستان کے پہاڑی جنگلات جو مقامی ماحولیاتی توازن کے ضامن ہیں آئندہ برسوں میں مکمل طور پر ختم ہونے کے خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آئی ایم ایف رپورٹ: سرکاری ملکیتی ادارے کرپشن کی وجہ قرار، عدالتی اصلاحات پر زور

ایوان بلوچستان میں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے مخالف کون؟

کیا ایم کیو ایم مشرف دور حکومت سے زیادہ طاقت ور ہو گئی ہے؟

پنجاب میں 13 ضمنی انتخابات، سیکیورٹی اہلکاروں اور افواج کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

ویڈیو

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت