سعودی عرب کے کھلاڑیوں نے بحرین میں جاری تیسرے ایشیائی یوتھ گیمز کے پہلے روز شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ قومی ایتھلیٹ ناٸف السمیری نے بحرین نیشنل اسٹیڈیم میں سعودی عرب کے لیے ان کھیلوں کا پہلا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔
سعودی ہینڈبال ٹیم نے گروپ اے میں ہانگ کانگ کو 43-16 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
مزید پڑھیں: سعودی عرب 2028 سے اے ٹی پی ماسٹرز 1000 ٹینس ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا
ٹیم نے مالدیپ، اردن اور ہانگ کانگ کے خلاف مسلسل تین فتوحات کے ساتھ گروپ میں اپنی برتری برقرار رکھی۔ اتوار کو میزبان بحرین کے خلاف میچ میں گروپ میں سرفہرست پوزیشن کنفرم کرے گی۔
سعودی والی بال ٹیم نے گروپ ای کے دوسرے راؤنڈ میں منگولیا کو تین ایک سے شکست دی۔ اسی طرح سعودی مکسڈ مارشل آرٹس ٹیم نے پہلے ہی دن کئی مقابلے جیت کر فائنل راؤنڈز کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
مزید پڑھیں: ڈاکٹر صالح الفوزان مفتی اعظم سعودی عرب مقرر
شو جمپنگ ٹیم نے بھی شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلا راؤنڈ بغیر کسی فالٹ کے کامیابی سے مکمل کیا۔













