اوپن اے آئی نے سابق ملازمین کی ایپ ’اسکائی‘ خرید لی، کیا فوائد ہوں گے؟

جمعہ 24 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایپل کے سابق ملازمین کی اے آئی ایپ ’اسکائی‘ اوپن اے آئی کا حصہ بن گئی ہے۔

اوپن اے آئی نے میک پر چیٹ جی پی ٹی کے انضمام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایپل شارٹ کٹس کے خالق ادارے کو خرید لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی نے فری یوزرز کے لیے چیٹ جی پی ٹی کا ’پروجیکٹس‘ فیچر متعارف کرا دیا

حال ہی میں اوپن اے آئی نے اپنا نیا اے آئی براؤزر ایٹلس متعارف کرایا تھا، جس کے چند روز بعد کمپنی نے سافٹ ویئر ایپلیکیشنز انکارپوریٹڈ اور اس کی اے آئی ایپ ’اسکائی‘ کے حصول کا اعلان کیا۔ یہ ایپ ایپل کے سابق ملازمین نے تیار کی تھی۔

رپورٹس کے مطابق، ایری وائن اسٹین اور کونراڈ کریمر، جنہوں نے ایس اے آئی کی بنیاد رکھی، ایپل کے شارٹ کٹس ایپ کے اجرا میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ 2017 میں ایپل نے ان کی مقبول ایپ ’ورک فلو‘ خریدی تھی، جو آئی او ایس کے لیے ایک آٹومیشن ایپ تھی۔

یہ بھی پڑھیں:ایپل کی اوپن اے آئی سے شراکت داری، نئے فیچرز کیا ہیں؟

کونراڈ کریمر نے 2019 میں اور ایری وائن اسٹین نے 2023 میں ایپل چھوڑ دیا تھا۔ دونوں نے بعد میں مل کر ’اسکائی‘ پر کام شروع کیا۔ اگرچہ یہ ایپ عوام کے لیے جاری نہیں کی گئی، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ یہ میک کے لیے ایک طاقتور نیچرل لینگویج انٹرفیس ہے، جو صارف کے ساتھ تحریر، منصوبہ بندی، کوڈنگ یا روزمرہ کاموں میں معاونت فراہم کر سکتی ہے۔

اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ وہ ’اسکائی‘ کی ٹیکنالوجی کو چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ ضم کر کے میک او ایس میں گہرائی سے شامل کرنا چاہتی ہے تاکہ صارفین کو اے آئی کے ذریعے براہ راست اپنے روزمرہ ٹولز میں مدد مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت سے ویڈیو کی تخلیق، اوپن اے آئی نے سورا 2 لانچ کردیا

کمپنی کے نائب صدر نک ٹرلی کے مطابق، مقصد ایک ایسا نظام تیار کرنا ہے جو صرف جوابات دینے کے بجائے صارف کے کام مکمل کرنے میں عملی مدد فراہم کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟