بچے سے زیادتی کا الزام، ایس پی رپورٹ میں نور محد دمڑ کو بری الذمہ قرار

جمعرات 18 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ بلوچستان کے وزیر منصوبہ بندی و تعیمرات نور محمد دمڑ کو سپریٹنڈنٹ پولیس ( ایس پی ) نے تحقیقات کے بعد ہرنائی بچے کے ساتھ ’زیادتی‘ کے الزامات سے بری الذمہ قرار دے دیا ہے۔
بلوچستان کےعلاقے ہرنائی کے سپریٹنڈنٹ پولیس عاصم شفیع نے وضاحتی بیان میں بتایا ہے کہ: ’ ہرنائی کے علاقے میں بچے کے ساتھ مبینہ زیادتی میں صوبائی وزیر تعمیرات نور محمد ملوث نہیں ہیں۔
انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ:’ہرنائی کے علاقے میں واقع جس گھر میں بچے کے اغوا اور زیادتی کا الزام بلوچستان کے صوبائی وزیر منصوبہ بندی و تعمیرات نور محمد دمڑ پر لگایا گیا وہ بے بنیاد ہے۔
تفتیش سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ اس گھر کی ملکیت صوبائی وزیر کے نام پر بھی نہیں ہے۔ واقعہ کا مقدمہ 13 مئی کو درج کیا گیا تھا جس پر تفتیش کا عمل تا حال جاری ہے۔

پریس ریلیز کا عکس

واقعہ کا پس منظر
مغوی و مبینہ زیادتی کا شکار ہونیوالے بچے کے اہل خانہ کی شکایت پر بچے کے بھائی بشیر احمد کی مدعیت میں صدر تھانہ ہرنائی میں مقدمہ درج کیا گیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے ایک نجی گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے مغوی 12 سے 13 سالہ بچے کو بازیاب کروایا گیا۔
مقدمے میں متاثرہ بچے کے اہل خانہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ 12 سالہ بچے کو صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کے بنگلے میں 20 روز تک قید رکھا گیا اس دوران ملزمان بچے کو مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
ایس ایچ او ہرنائی سجاد احمد کے مطابق مقدمے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو حراست میں لیا۔ جن میں ایک لیویز اہلکار اور ایک ٹھیکیدار شامل ہیں جب کہ متاثرہ بچے کے ’ڈی این اے‘ کے نمونہ جات جانچ کے لیے لاہور بھیجے جا چکے ہیں تاہم ’ڈی این اے‘ رپورٹ آنا ابھی باقی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر نورمحمد دمڑ بھی واقعہ سے لا تعلقی کا اظہار کر چکے ہیں۔ ترجمان صوبائی وزیر حنیف ترین بتا چکے ہیں کہ متعلقہ بنگلہ صوبائی وزیر کے نام پر نہیں ہے، ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے جب کہ متعلقہ بنگلہ سیٹھ زکوم ترین کے نام پر ہے۔
متاثرہ خاندان کی اپیل
متاثرہ بچے کے بھائی بشیر احمد نے ’وی نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے جس کے بعد اب اہل خانہ تذبذب کا شکار ہونے لگے ہیں، ہماری متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت