پرانے اینڈرائیڈ فونز کو گوگل کا سروسز دینے سے انکار

اتوار 29 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سالوں سے اینڈرائیڈ کے پرانے فونز استعمال کرنے صارفین کے لیے بری خبر ہے، بہت جلد یہ صارفین گوگل پر سائن ان نہیں کر سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق 27 ستمبر سے گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرنے والے فونز پر گوگل اکاؤنٹ پر سائن ان کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

اور جو صارفین 27 ستمبر کے بعد ان ڈیوائسز پر جی میل یوٹیوب اور میپس پر سائن ان ہونے کی کوشش کریں گے تو ان کو یوزر نیم یا پاس ورڈ ایررز کا سامنا ہوگا۔ مگر اینڈرائیڈ 3.0 پر گوگل اکاؤنٹس کام کرتے رہیں گے۔

اینڈرائیڈ 2.3.7 آپریٹنگ سسٹم کو 10 سال قبل جاری کیا گیا تھا، تاہم اعدادوشمار کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 3 ارب سے زیادہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کام کررہی ہیں تو ہزاروں صارفین پر اس تبدیلی کے اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

گزشتہ روز اسمارٹ فون کی تجارت سے متعلق تازہ اعدادوشمار پر انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) نے 2021 کی دوسری سہ مای کی رپورٹ جاری کی تھی۔

جس کے مطابق اپریل سے جون 2021 کے دوران اسمارٹ فونز کی فروخت میں گزشتہ سال سے 13.2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

فروخت میں سام سنگ 5 کروڑ 90 لاکھ فونز فروخت کر کے پہلے، چینی کمپنی شیاؤمی نے 5 کروڑ 31 لاکھ سے زیادہ فونز فروخت کر کے دوسرے اور ایپل 4 کروڑ 42 کروڑ آئی فونز فروخت کرکے تیسرے نمبر پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی منظر نامے میں پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت، لندن میں اہم مکالمہ

خضدار میں 4.3 شدت کا زلزلہ، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ایران امریکا کشیدگی: پاکستان کا مکالمے اور سفارت کاری پر زور، وزیراعظم کا صدر مسعود پزشکیان سے رابطہ

ویرات کوہلی کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اچانک غائب، مداح حیران

لاہور سیوریج لائن حادثہ: کتنے ترقیاتی منصوبے حفاظتی اقدامات کے بغیر جاری ہیں؟

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی