محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار، پی سی بی سے اہم سوال بھی پوچھ لیے

منگل 28 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ون ڈے ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا نیا سینٹرل کنٹریکٹ سائن کرنے سے انکار کرتے ہوئے اہم سوالات بھی پوچھ لیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضوان نے معاہدے پر دستخط کرنے سے قبل پی سی بی کے سامنے چند شرائط رکھی ہیں۔ جن میں سے ایک اہم شرط یہ ہے کہ انہیں بتایا جائے کہ انہیں ٹی20 اسکواڈ سے کیوں نکالا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم اور محمد رضوان کپتانی سے محروم کیوں ہوئے؟ سینیئر صحافی کے اہم انکشافات

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے محمد رضوان کے مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے اور امکان ہے کہ بورڈ ان شرائط پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں 30 قومی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی تھی، جس میں اے کیٹیگری کو ختم کر دیا گیا اور محمد رضوان کو 10 دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بی کیٹیگری میں شامل کیا گیا تھا۔

محمد رضوان واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تاحال معاہدے پر دستخط نہیں کیے، جبکہ باقی تمام کھلاڑی اس پر دستخط کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان نے جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کامیابیاں حاصل کیں، تاہم جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے دوران پی سی بی نے اچانک ان سے ون ڈے ٹیم کی قیادت واپس لے کر شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا فلسطین سے اظہارِ یکجہتی رضوان کی برطرفی کی وجہ بنی؟

پی سی بی کے اس فیصلے پر سابق کرکٹرز نے بھی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے محمد رضوان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ