وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں سڑک بند ہونے کی وجہ سے پشاور کی سڑکوں پر پیدل چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی راستے میں بس میں سوار اسکول کے بچوں سے ملاقات کرتے ہیں اور انہیں سلام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ رکشے اور ٹیکسی ڈرائیورز سے بھی خوش اخلاقی سے ملتے نظر آئے۔
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پشاور کی سڑکوں پر عوام میں گھل مل گئے
وزیر اعلیٰ کی سکول کے بچوں سے ملاقات pic.twitter.com/TooL4V8NZQ— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) October 30, 2025
سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے اور وزیراعلیٰ کے عوامی انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ محمد شہزاد خان نے لکھا کہ وزارت اعلی کی کرسی چلانا سہیل آفریدی سے سیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب عوام سے اٹھ کر آپ وزیراعلی بن جاتے ہیں تو عوام میں جانا پہلی اور آخری ترجیح ہوتی ہے۔
وزارت اعلی کی کرسی چلانا سہیل آفریدی سے سیکھے🚨
جب عوام سے اٹھ کر آپ وزیراعلی بن جاتے ہو تو عوام میں جانا اسکی پہلی اور آخری ترجیخ ہوتی ہے !! pic.twitter.com/ERBA0W6ZP3
— Mohammad Shehzad Khan (@MShehzadSpeaks) October 30, 2025
خرم اقبال نے کہا کہ عوام کے منتخب وزیراعلیٰ عوام میں ایسے نکل پڑتے ہیں۔
عوام کے منتخب وزیراعلیٰ عوام میں ایسے نکل پڑتے ہیں، پشاور میں سڑک بند ہونے پر سُہیل آفریدی پیدل ہی اسمبلی کی طرف نکل پڑے، راستے میں اسکول کے بچوں سے ملے، رکشے، ٹیکسی ڈرائیورز سے سلام کرتے رہے۔۔!! pic.twitter.com/yNS3JUPQdz
— Khurram Iqbal (@khurram143) October 30, 2025
جہاں سہیل آفریدی کے حامی صارفین ان کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں مخالفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ڈرامے بازیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں، صوبے میں 11 سال سے یہی ناٹک چل رہا ہے اورسہیل آفریدی بھی اسی نقش قدم پر چل پڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ یہ دوسروں سے مختلف ہوگا مگر انہوں نے ہمیں غلط ثابت کیا۔
خیبرپختونخوا میں ڈرامہ بازیاں ہیں کہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، صوبے میں 11 سال سے یہی ناٹک چل رہا ہے،
سہیل آفریدی بھی اسی نقش قدم پر چل پڑے ہیں
ہم سمجھ رہے تھے کہ یہ دوسروں سے مختلف ہوگا مگر انہوں نے ہمیں غلط ثابت کیا pic.twitter.com/B1YCYBZO4q— Irfan Khan (@irfijournalist) October 30, 2025












